آئی ایل ٹی 20کا فائنل اور بھی مشکل ہوگا، گلبدین نائب
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
دبئی :دبئی کیپیٹلز نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے میں ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ افغانستان کے آل راؤنڈر گلبدین نائب نے 39 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر وائپرز کے خلاف مسلسل تیسری نصف سنچری بنائی اور اپنی ٹیم کو ایک اور تاریخی فائنل تک پہنچایا۔
آئی ایل ٹی 20 کے تین سیزن میں کوالیفائیڈ پلے آف میں جگہ بنانے کا متاثر کن ریکارڈ برقرار رکھنے والی کیپیٹلز نے ثابت کیا کہ وہ ٹورنامنٹ کے سب سے مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سے ایک ہیں۔ 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نائب کپتان سیم بلنگز نے 16 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔ نائب کی موجودگی نے کیپیٹلز کو میدان میں اپنا دوسرا سب سے بڑا کامیابی کا تعاقب مکمل کیا۔گلبدین نبی نے کہا کہ یہ صرف ایک اور کھیل نہیں تھا.
بدقسمت رن آؤٹ کے بعد بھی سیم کے الفاظ حوصلہ افزا تھے۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ کھیل کا اختتام میں نے کرنا ہے اس مثبت گفتگو نے مجھے حوصلہ دیا۔ آئندہ فائنل سے قبل نائب نے اپنی تیاریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی سمیت آنے والے بڑے ایونٹس کے لئے بہترین تیاری ہے۔ اگرچہ فائنل تک پہنچنا آسان نہیں تھا لیکن ہم جانتے ہیں کہ فائنل اس سے بھی زیادہ چیلنجنگ ہوگا۔ بیک ٹو بیک فائنل میں جگہ بنانے کے بعد ہم اس بار ٹرافی اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ اور انڈیا کی رسائی کے بعد ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے۔
اس بار اس عالمی کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں نہ آسٹریلیا شامل ہے اور نہ انگلینڈ، اور پہلی مرتبہ ایک نئی ٹیم عالمی چیمپئن بننے جا رہی ہے۔
فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ جنوبی افریقہ نے ابتدائی میچوں میں انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھائی تھی، ایک میچ میں صرف 69 اور دوسرے میں 97 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی تھی، مگر اس کے بعد انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا دیا، فائنل میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہوگا
بھارتی ٹیم نے بھی ٹورنامنٹ کے آغاز میں مشکلات کے باوجود شاندار پیش رفت کی، اگرچہ گروپ مرحلے میں وہ اُن تین ٹیموں کو شکست نہیں دے سکی جو اُس سے اوپر تھیں، مگر سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرایا اور گھر کے میدان پر شائقین کو یادگار لمحہ دیا۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ نے گواہٹی میں انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ کا نیا موڑ رقم کیا۔ اب دونوں ٹیمیں نوی ممبئی کے میدان میں فائنل کھیلیں گی، جہاں بھارت پہلے ہی چار میچ کھیل چکا ہے اور اب تک ناقابلِ شکست ہے، جبکہ جنوبی افریقہ پہلی بار اسی میدان میں اترے گا۔
یہ بھی پڑھیے: ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کو 150 رنز سے شکست، مقابلے سے بھی باہر
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک میں خواتین کو تعلیم، روزگار اور کھیل کے میدانوں میں ابھی بھی کئی چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن خواتین کھلاڑیوں کی کامیابی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہو سکتی ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ جب آخری بار بھارت میں ویمنز ورلڈ کپ کھیلا گیا تھا تو میچز چھوٹے میدانوں میں ہوتے تھے اور انعامی رقم بھی بہت کم تھی، لیکن اس بار نوی ممبئی میں 30 ہزار سے زائد تماشائیوں کی متوقع حاضری خواتین کرکٹ کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا جنوبی افریقہ ورلڈ کپ ویمنز کرکٹ