معاشی شعبے میں بنیادی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں، اہم کامیابیاں ملیں: وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیںکہ معاشی شعبے میں بنیادی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بعض وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بہت متاثر ہوا ہے، ماحولیاتی فنڈ کے قیام کے بعد متاثرہ ممالک کی مدد ضروری ہے، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر توجہ دینا ہو گی۔
موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ ایک ملک اکیلے حل نہیں کر سکتا، دنیا کو اکٹھا ہونا ہو گا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے صرف ایک خطرہ نہیں اب ایک حقیقت بن گئی ہے، ہمیں گرین پاکستان کی طرف جانا ہو گا، ہم تاخیر نہیں کر سکتے۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی پر پالیسی سے اب عملدرآمد کی طرف جانا ہو گا، ہمیں انفرادی کوشش سے اجتماعی ذمے داری کی طرف جانا ہو گا، آلودگی میں ہمارا حصہ بہت کم ہے لیکن ہم سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلی کا شکار ملک ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سموگ اب ایک بڑا قومی مسئلہ بن گئی ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی پالیسی اور پلان لایا، پالیسی پر عملدرآمد کرنا ہو گا، اڑان پاکستان پروگرام میں موسمیاتی تبدیلی شامل ہے، موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ ایک ملک اکیلے حل نہیں کر سکتا، دنیا کو اکٹھا ہونا ہو گا۔
احسن اقبال نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں دوسروں کا انتظار نہیں کرنا چاہئے، پاکستان کو لیڈ لے کر مثال قائم کرنا ہو گی۔
کوئٹہ: 90 افراد کا پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے سے انکار، 5 افراد گرفتار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: موسمیاتی تبدیلی وفاقی وزیر کہا ہے کہ نہیں کر نے کہا
پڑھیں:
اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
—فائل فوٹونائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور خلافِ توقع تھا۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہئیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔