ٹھل میں محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ دین اسلام کو ہر دور میں ایسے مدافعین ملے ہیں کہ جنہوں نے کفر و نفاق کے مقابلے میں دین خدا کے تحفظ اور بقاء کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آئمہ اہل البیت علیہ السلام کی بے مثال قربانیوں کے سبب آج دین اسلام زندہ اور تابندہ ہے۔ یہ بات انہوں نے ٹھل میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، اصغریہ آرگنائزیشن اور مسجد کمیٹی ٹھل کے زیر اہتمام جامع مسجد ٹھل میں منعقدہ جشن مدافعان اسلام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جشن مدافعان اسلام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دین اسلام کو ہر دور میں ایسے مدافعین ملے ہیں کہ جنہوں نے کفر و نفاق کے مقابلے میں دین خدا کے تحفظ اور بقاء کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ اسلام کے آغاز سے لے کر آج تک ہر دور میں اہل حق مظلوم رہے ہیں۔ آئمہ اہل البیت علیہ السلام کی بے مثال قربانیوں کے سبب آج دین اسلام زندہ اور تابندہ ہے۔ آج غزہ لبنان یمن ایران اور عراق کے مجاہدین عالم کفر و نفاق کے مقابلے میں سینہ سپر ہیں۔

اس موقع پر تنظیمی دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایک طرف سندھ میں بدامنی عروج پر ہے، یہاں کوئی شریف شہری محفوظ نہیں ہے۔ یہاں تک کہ خود پولیس کے جوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں۔ ایسے میں مدارس، مساجد اور امام بارگاہوں سے سیکیورٹی کلوز کرنا افسوسناک رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سندھ میں سیکیورٹی اتنی ہی اچھی ہے تو ایس ایس پی، ڈی آئی جی، صوبائی وزراء اپنی سیکیورٹی کلوز کریں اور بغیر سیکیورٹی اپنے ضلع میں چل کر دکھائیں، انہیں لگ پتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جیکب آباد میں امن و امان کی ابتر صورتحال ہے۔ جیکب آباد کے تاجر شعیب علی گلاٹو ڈومکی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اور انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ کئی روز گزر جانے کے باوجود نہ تو حملہ آور گرفتار ہوئے اور نہ ہی پولیس نے حملہ آوروں کی تشخیص کی جیکب آباد پولیس کا غیر ذمہ دارانہ رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ایس ایس پی جیکب آباد ضلعے میں امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈومکی نے کہا علامہ مقصود دین اسلام کرتے ہوئے جیکب آباد نے کہا کہ بے مثال

پڑھیں:

اسلام آباد، وفاقی وزیر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ڈیم متاثرین کے حقوق کے لیے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ان کی ترقی کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شمار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے بدھ کے روز صوبائی وزراء کے ہمراہ وزارت میں ملاقات کی۔ وفد میں وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن گلگت بلتستان رحمت خالق، وزیر زراعت گلگت بلتستان انجینئر محمد انور، وزیر جنگلات گلگت بلتستان حاجی شاہ بیگ، و دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرہ افراد کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ڈیم متاثرین کے حقوق کے لیے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ان کی ترقی کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شمار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے وزراء نے انجینئر امیر مقام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو گلگت بلتستان کے عوام کا وفاقی سطح پر حقیقی نمائندہ سمجھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششوں اور خلوص نیت پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وطن کی سلامتی و دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • پی ٹی آئی کا یوم تاسیس؛ رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاؤس سے اسلام آباد ہائیکورٹ تک واک
  • علامہ وجدانی کی سعودی میں بلاجواز گرفتاری قابل مذمت ہے، علامہ ظفر عباس شمسی
  • کشمیر حملے کے بعد بھارت نےحکومت پاکستان کے ایکس اکاؤنٹ تک رسائی پر پابندی لگا دی
  • وزارت خارجہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کیلئے اقدامات کرے، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی سے متعلق اہم درخواست دائر
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف شاندار کامیابی
  • اسلام آباد، وفاقی وزیر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات
  • غیر قانونی کینالز منظور نہیں، سندھو دریا و حقوق کا دفاع کرینگے، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسلام آباد میں عوامی سہولت کے لیے کئی بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ