بھارتی فوج کالڑاکاطیارہ جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فضائیہ کے دو تجربہ کار پائلٹس نے میراج 2000 لڑاکا طیارے پر معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں کے کھیت میں گر گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔
دیکھتے ہی دیکھتے بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ میراج 2000 جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا جس جگہ طیارہ گرا وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیارے میں دو تجربہ کار پائلٹس موجود تھے جو طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں پائلٹس نے پیراشوٹس کی مدد سے چھلانگ لگائی تاہم ناہموار زمین پرگرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے۔
بھارتی فضائیہ کے بیان میں کہا گیا کہ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ تباہ ہونے والا لڑاکا طیارہ میراج 2000 تھا جو بالا کوٹ کے 2019 سمیت کئی اہم آپریشن میں استعمال ہوا تھا۔
خیال رہے کہ فروری 2019 میں بھارت نے دعویٰ کیا تھا اس کے لڑاکا طیارے نے پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں ایک مدرسے پر بمباری کی ہے۔
بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس حملے میں مدرسے میں موجود ایک ٹریننگ سینٹر کو تباہ کردیا گیا تھا تاہم بھارت اپنے اس دعوے کے ثبوت پیش نہیں کرسکا تھا اور عالمی تحقیقاتی اداروں نے بھی اس دعوے کو مسترد کردیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی فضائیہ
پڑھیں:
مسجد، اسپتال اور رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر، 83 فلسطینی شہید
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ،وزارت صحت
اسرائیلی فوج نے غزہ میں سفاک بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الشفا اسپتال کے قریب حملہ کیا جس کے نتیجے میں 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسی طرح ال اہلی اسپتال کے قریب بمباری میں مزید 4 افراد جاں بحق ہوئے۔
غزہ شہر میں فضائی حملوں سے ایک مسجد اور کئی رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ صرف ایک دن میں 83 فلسطینی اسرائیلی فوج کی دہشتگردی کا نشانہ بنے، جبکہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسری جانب چین اور سعودی عرب نے اسرائیلی فوجی آپریشن کی سخت مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ، کینیڈا، فرانس اور آئرلینڈ نے بھی ان حملوں کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔