سماجوادی پارٹی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو کفن بھیجا، اکھلیش یادو
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اس سے پہلے اکھلیش یادو بی جے پی پر جمہوری عمل کو کمزور کرنے اور ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ملکی پور میں ووٹنگ کے بعد اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ الیکشن کمیشن مرچکا ہے اس لئے ہمیں سفید کپڑا بھینٹ کرنا پڑے گا۔ اس بیان کے بعد اکھلیش یادو سماجوادی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ایک "کفن" جس پر الیکشن کمیشن لکھا تھا، کو پکڑ کر تصویر کھنچوائی۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ بی جے پی کا الیکشن لڑنے کا طریقہ ہے، الیکشن کمیشن مرگیا ہے، ہمیں سفید کپڑا بھینٹ کرنا پڑے گا۔ دراصل سماجوادی پارٹی ملکی پور میں فرضی ووٹنگ اور بوتھ سے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکالے جانے کا الزام لگا رہی ہے۔ اسے لے کر 5 لیڈران کا ایک نمائندہ وفد لکھنو میں الیکشن کمیشن سے بھی ملا تھا۔ ریاستی صدر شیام لال پال کی قیادت میں نمائندہ وفد چیف الیکشن کمشنر سے شکایت کی۔
اس سے پہلے اکھلیش یادو بی جے پی پر جمہوری عمل کو کمزور کرنے اور ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے کارروائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے ملکی پور میں بے ایمانی کے لئے ہر طرح کے ہتھکنڈے اپنائے۔ بی جے پی نے ملکی پور ضمنی الیکشن کو متاثر کرنے کے لئے بدعنوانی کی۔ پولیس انتظامیہ کا انہیں کھلا ساتھ ملا۔ پولیس انتظامیہ نے بی جے پی کو کھلی چھوٹ دے کر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ فرضی ووٹنگ کرتے ہوئے کچھ لوگوں کو سماجوادی پارٹی کے امیدوار اجیت پرساد نے خود پکڑا۔ انہوں نے کہا کہ رائے پٹی امانی گنج میں فرضی ووٹ ڈالنے کی بات اپنے منہ سے کہنے والے نے واضح کردیا کہ بی جے پی حکومت میں افسر کسی طرح سے دھاندلی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اور کیا ثبوت چاہیئے۔
ان الزامات پر بی جے پی نے کہا کہ اکھلیش یادو ملکی پور انتخابی حلقہ میں پارٹی کی خراب کارکردگی کے بعد تشہیر کی سیاست میں شامل ہو رہے ہیں۔ بی جے پی کے ترجمان راکیش ترپاٹھی نے کہا کہ سماجوادی پارٹی میں اپنی ہار کے بعد مایوسی میں جھوٹ پھیلا رہی ہے۔ اکھلیش یادو تشہیر کی سیاست کے چمپئن بن گئے ہیں، جو جھوٹے آڈیو، ویڈیو اور تصاویر کے ذریعہ سے اپنی ہار کی ذمہ داری دوسرے پر تھوپنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ ہار کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کو قصوروار ٹھہرائیں گے، جیسا کہ گزشتہ الیکشن میں اکثر ہوتا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سماجوادی پارٹی کے الیکشن کمیشن نے کہا کہ انہوں نے ملکی پور بی جے پی کے بعد
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.