کراچی:

جناح اسپتال میں زیر علاج امریکی خاتون سے امریکی قونصلیٹ عملے نے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون جناح اسپتال کراچی کے اسپشل وارڈ میں زیر علاج  ہیں جہاں امریکی قونصلیٹ کے عملے کو جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر چنی لال، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان،ڈاکٹر یحیی، ڈاکٹر نوشین، ڈاکٹرانعام اور ڈاکٹر ذیشان  نے ایک گھنٹے  تک مریضہ سے متعلق بریفنگ دی۔

ڈاکٹر چنی لال نے امریکی قونصلیٹ کے عملے کو بتایا کہ مریضہ کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے، جب مریضہ کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور اس کے مختلف طبی ٹیسٹ کرانے پر معلوم ہوا کہ مریض کا ہیموگلوبن صرف 4 ہے، جس کے بعد خون کے تین پیک لگائے گئے اور اب مریضہ کا ہیموگلوبن 4 سے بڑھ کر 9 ہوگیا ہے جبکہ نفسیاتی مرض بائی پولرڈس اڈر کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے انکی حرکات اور سکنات کو مسلسل مانیٹرکیا جارہا ہے اور ادویات بھی دی جارہی۔

جناح اسپتال کے ترجمان جہانگیر درانی نے بتایا کہ امریکی قونصلیٹ عملے کو مریضہ کو اب تک دی جانے والی ادویات اور ٹیسٹوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مریضہ کے دیگر طبی مسائل پر بھی کسی حد تک بہتری آئی ہے۔

جناح اسپتال کے ترجمان کے مطابق امریکی خاتون کے ویزے کی مدت 11فروری کو ختم ہورہی ہے، میڈیکل بورڈ کی فٹنس کے بعد 11 فروری سے پہلے انہیں اسپتال سے ڈس چارچ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 6 دن قبل امریکی خاتون کو جناح اسپتال کے نفسیاتی وارڈ  میں داخل کیا گیا تھا۔ معائنے اور دیگر طبی ٹیسٹوں میں نفسیاتی بیماری بائی پولر ڈس آرڈر Bipolar Disorder کی تصدیق کی گئی تھی۔

چھ دن قبل جناح اسپتال میں زیر علاج اس امریکی خاتون کا ہیموگلوبن لیول 4 تھا جس کے بعد اس خاتون کو اب تک خون کے تین پیک لگائے گئے جس کے بعد ان خاتون کا ہیموگلوبن 9 تک آگیا ہے۔

ڈاکٹر چنی لال کے مطابق مریضہ خاتون پہلے سے بہت بہتر ہے، امریکی خاتون کو جگر کے بھی مسائل سامنا ہے جس کی ادویات بھی دی جارہی ہیں، امید ہے آئندہ چند روز میں مریضہ کی حالت بہت بہتر ہوجائے گی جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈس چارج کردیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جناح اسپتال کے امریکی خاتون میں زیر علاج جس کے بعد

پڑھیں:

لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کا فری آئی میڈیکل کیمپ

لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کے فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا۔ جہاں 2 ہزار مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا، انہیں ادویات دی گئیں اور عینک فراہم کی گئی۔

علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کی اس کاوش پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں آنکھوں کا علاج کرنا مشکل تھا۔ وہ اس مفت علاج پر خوش ہیں اور سیکیورٹی فورسز کے شکرگزار ہیں۔ یہاں سے علاج کروانے والے ایک مریض نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو  کی۔ وہ کن خیالات کا اظہار کررہا ہے، آئیے! جانتے ہیں اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ڈاکٹر کی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر  درج، معاملہ کیا ہے؟
  • جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • توانائی نفسیات کیا ہے؟
  • جہیز اور دلہن کو ملنے والے تحائف سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ جاری
  • سابق کپتان عروج ممتاز نے ڈاکٹر بن کر علاج بھی کرڈالا
  • لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کا فری آئی میڈیکل کیمپ
  • اب ایک مہینہ ہو گیا، ہمیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا:علیمہ خان
  • پرائیویٹ اسکیم میں بدانتظامی، رقوم واپس ملنے کے باوجود ہزاروں لوگ حج نہیں کرپائیں گے
  • کراچی: سوٹ کیس سے لاش ملنے کا معمہ حل، قاتل قریبی خاتون دوست نکلی