اسلام آباد پولیس اور اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال میں میڈیکل سروسز کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد پولیس اور اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال میں میڈیکل سروسز کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آبادپولیس کے شہدا کے خاندانوں کو اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج معالجے پر خاص رعایت، معاہدہ طے پاگیا ۔ معاہدے کے مطابق ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال ،آئی سی ٹی پولیس کے ملازمین اور ان کے خاندانوں کو سبسڈائزڈ میڈیکل سروسز فراہم کرے گا۔یہ معاہدہ اسلام آباد پولیس ہیڈکوارٹرمیں ایک پروقار تقریب کے دوران کیا گیا، جہاں سید عنایت علی شاہ (پی ایس پی)، اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس (لاجسٹکس)اسلام آباد اور ہسپتال کی ڈاریکٹرڈاکٹر اریج نیازی نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔
آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے اس معاہدے کو منظور کیا اور اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ اس ہیلتھ کیئر پارٹنرشپ کو مضبوط کیا۔اس معاہدے کے تحت ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال آئی سی ٹی پولیس کے اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو مشاورت، لیبارٹری ٹیسٹ، ریڈیالوجی، او ٹی پروسیجرز، ان پیشنٹ سہولیات، ادویات اور دیگر اہم طبی خدمات پر خصوصی رعایت فراہم کرے گا۔ خاص طور پر زخمی پولیس افسران اور شہید اہلکاروں کے خاندانوں کو غیر معمولی رعایت دی جائے گی جو فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ڈاکٹر اریج نیازی، جنہیں پہلے ہی آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے آئی سی ٹی پولیس کے شعبہ صحت کا سفیر مقرر کیا گیاہے
انہوں نے معاہدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم چا ہتے ہیں ترجیہی بنیا دوں پر ہر فرد کو جدید اور معیاری صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال بیماریوں کی روک تھام اور آگاہی پیدا کرنے کے لیے بھی کام کر رہا ہے تاکہ پاکستان میں بیماریوں کے پھیلاو کا سد باب کیا جا سکے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہم اسلام آباد پولیس کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہیں اور ان کے خاندانوں کی خدمت کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔اسسٹنٹ آئی جی آئی سی ٹی پولیس سید عنایت علی شاہ نے ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کا پولیس اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ہوگا۔
دونوں فریقین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مل کر کمیونٹی میں بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔یہ شراکت داری عوام کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے پولیس اہلکاروں کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کی طرف ایک بڑا قدم ثابت ہوگی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد پولیس
پڑھیں:
اسلام آباد ریڈ زون کے داخلی راستوں پر ڈائیورشنز، شہری کونسا متبادل راستہ استعمال کرسکتے ہیں؟
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ریڈ زون میں داخلے کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔
پولیس ترجمان کے مطابق لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر ایکسپریس چوک اور نادرا چوک پر ڈائیورشنز لگائی گئی ہیں۔
شہری ریڈ زون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ، میریٹ ہوٹل اور سرینا ہوٹل کے راستے استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ڈائیورشنز کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر اور گاڑیاں سست روی کا شکار ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف مقامات پر تعینات رہیں گے۔ شہری دورانِ سفر کسی بھی مشکل سے بچنے کے لیے 20 منٹ اضافی وقت رکھ کر گھر سے نکلیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ رہنمائی اور ہیلپ کے لیے شہری ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شہریوں کو بروقت آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیس ٹریفک ریڈ زون سڑک