گوہر سے ایسا رابطہ نہیں جیسا ہوناچاہئے،کوئی تیسرامیرے اورگنڈاپورمیں اختلافات پیداکررہاہے،جنیداکبر
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد:پی پی ٹی خیبرپختونخواکے صدرجنیداکبرنے کہاہے کہ کچھ لوگ چاہتے ہوں کہ میرے اورعلی امین گنڈاپورکے درمیان اختلافات ہوں، پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر سے ایسا رابطہ نہیں جیسا ہوناچاہئے،احتجاجوں کے حوالے سے بیرسٹرگوہریاکسی اور نے بریف نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ لوں گا، الیکشن ٹکٹس کے لیے بانی کے نام پر کس نے لسٹیں فائنل کیں اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنیداکبرنے کہاکہ ہماراکوئی گروپ نہیں تھاجوٹویٹ کی وہی عاطف خان نے بھی کی ،احتجاج میں سرکاری افسران کوشمولیت سے روکنے کےلیے نوٹیفکیشن کے بارے میں نہیں جانتا،میں نوٹیفکیشن کے حوالے سے علی امین گنڈاپورسے بات کروں گاہوسکتاہے نہیں اس کاپتہ ہی نہ ہو،میں پورادن وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورسے رابطے میں رہاانہوں نے نوٹیفکیشن کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، کوئی تیسرافرد میرے اور علی امین گنڈاپورکے درمیان اختلافات پیداکرناچاہارہاہے،ہوسکتاہے کہ کچھ لوگ چاہتے ہوں کہ میرے اورعلی امین گنڈاپورکے درمیان اختلافات ہوں،یہ بھی ہوسکتا ہےکہ اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہوکہ میرے اور علی امین کے درمیان تعلقات بہترنہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ آٹھ فروری کو لوگ میرے یا علی امین کے لیے نہیں بانی پی ٹی آئی کے لیے جلسے میں آئیں گے۔جنداکبرنے کہاکہ پارٹی کی صوبائی صدارت سے پہلے میراعلی امین گنڈاپورسے دو،تین ماہ سے رابطہ ہی نہیں تھانہ میں وزیراعلیٰ ہاوس گیا۔انہوں نے کہاکہ شکیل خان کو دوبارہ کابینہ میں لیناہے یانہیں یہ وزیراعلیٰ کی صوابدیدہے،میں شکیل خان کے حوالے سے اپنے موقف پر آج بھی قائم ہوں،شکیل خان کو میرامشورہ ہے کہ کابینہ میں شامل نہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہمارے لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،سیاسی طور پر کارکنان کو پکڑاگیاتو ہم مزاحمت کریں گے،علی امین گنڈاپورنے آئی جی کے پی سے سیاسی آئی جی نہ ہونے کی امیدرکھی ہے،ہم بھی یہی امیدرکھتے ہیں کہ آئی جی صوبے میں امن کے لیے کرداراداکریں۔انہوں نے کہاکہ کے پی میں چھوٹی کرپشن بھی اس لیے نظرآتی ہے کہ ہم آوازاٹھاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر سے جس طرح رابطہ ہوناچاہئے میراان سے ایسارابطہ نہیں،مجھے ابھی تک احتجاجوں کے حوالے سے بیرسٹرگوہریاکسی اور نے بریف نہیں کیا،میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ لوں گا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن ٹکٹس کے لیے بانی کے نام پر کس نے لسٹیں فائنل کیں اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے کہاکہ کے حوالے سے کے درمیان میرے اور علی امین کے لیے
پڑھیں:
سیاستدان کو الیکشن اور موت کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے، عمر ایوب
بانی کی بہنوں کو سیاست میں لانا ناجائز ہے ، بہنیں بطور فیملی ممبر ملاقات کرتی ہیں
میرے خلاف امیدوار ہار مان چکے ،ریموٹ کنٹرول والوں کو چین نہیں ، اپوزیشن لیڈر
اپوزیشن لیڈر عمرا یوب نے کہا ہے کہ سیاستدان کو الیکشن اور موت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے ،میرے خلاف امیدوار ہار مان چکے ،ریموٹ کنٹرول والوں کو چین نہیں آرہا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے 2 دن پہلے درخواست دائر کی اس پر ڈائری نمبر لگ چکا ہے مگر تاحال درخواست سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ہمارے کیس یہاں پر لگتے رہے ہیں، اس کے بعد ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ اْس وقت کوئی زمین آسمان اوپر نیچے نہیں ہوا۔عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر پی ٹی آئی کی قیادت جو گرفتار ہیں وہ سیاسی قیدی ہیں، مجھ پر بسکٹ چوری تک کے کیس لگائے گئے ہیں، ہم لوگ یہاں آئے ہیں اور انصاف کیلئے عدالت کا دروازہ ہی کھٹکھٹائیں گے ۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم ریاست کا حصہ ہیں، ریاست کی جو تعریف یہ لوگ کرتے ہیں وہ یکسر مختلف ہے عقل کے اندھوں سے کہتا ہوں کے آئین کا مطالعہ کر لیں تو سمجھ آئے گا کہ ریاست کیا ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہارڈ اسٹیٹ نہیں کیوں کہ یہاں قانون کی حکمرانی ہی نہیں،یہاں صرف جنگل کا قانون چل رہا ہے ۔ بانی پی ٹی آئی نہ ڈھیل مانتے ہیں نہ ہی ڈیل کو مانتے ہیں۔ بانی کی بہنوں کو سیاست میں لانا ناجائز ہے ، بہنیں بطور فیملی ممبر ملاقات کرتی ہیں۔انہوں نے اپنے استعفے کی خبروں کی تردید بھی کی اور کہا کہ سیاستدان کو الیکشن اور موت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے ۔ پی ڈی ایم
حکومت میں ہم نے دھاندلی کیسے کرلی؟ میرے خلاف امیدوار ہار مان چکے ہیں لیکن ریموٹ کنٹرول والوں کو چین نہیں آرہا۔