Jasarat News:
2025-08-03@02:17:08 GMT
پولیو قطرے پلانےسے انکار پر 3افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شیرشاہ بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے سے انکارپرپولیو ورکرزسے جھگڑا کرنے والے3 افراد کو پولیس نے گرفتارکرکے تھانے منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شیرشاہ تھانے کی حدود محمدی روڈگلی نمبر 14 میں بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر پولیو ورکرزسے جھگڑا کرنے والے تین افراد عابد آفریدی ولد اول بادشاہ، عامر آفریدی ولد نور اصغراور حسنین آفریدی ولد اول بادشاہ کو پولیس نے گرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: تھانے سے ملزم کی فرار ہونے کی کوشش، اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریبکراچی کے علاقے پاپوش نگر تھانے سے فرار ہونے کی کوشش میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فرار کی کوشش میں اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوا، واقعے کی مزید انکوائری جاری ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم عباس کو منشیات فروشی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔