تحریک ترقی و کمال کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر نے کہا ہے کہ انہوں نے چند سال قبل پاکستان میں ترقی امن اور خوشحالی لانے کے لیے ایک تحریک کا آغاز کیا جسے تحریک ترقی و پاک ترقی و کمال کا نام دیا گیا ہے۔

کسی سیاسی رہنما کو خصوصی دعوت نہیں دی گئی

ان کے مطابق اس تحریک میں عام آدمی، اساتذہ، ملازمت پیشہ افراد اور دیگر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ تاہم کسی بھی بڑی شخصیت، کسی بڑے سیاسی رہنما یا دیگر کو کوئی خصوصی دعوت نہیں دی گئی۔ البتہ اگر کوئی ان کی تحریک میں شامل ہونا چاہے تو وہ اسے خوش آمدید کہیں گے۔

مسائل کے حل کی جستجو کسی میں نہیں ہے

وی ایکسکلوزیو میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک ترقی و کمال کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جو نظام رائج ہے اس میں ہر شخص کی کوشش ہے کہ وہ کسی طرح الیکشن میں کامیاب ہو کر حکومت کر سکے۔ عوام کا درد عوام کے مسائل یا ان کے حل کی جستجو کسی میں نہیں ہے

سب سے پہلے تعلیم پر توجہ

ان کا کہنا تھا کہ اگر کبھی ان کو انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی تو وہ سب سے پہلے تعلیم پر توجہ دیں گے کیونکہ ماضی کی تمام حکومتوں میں سے کسی نے بھی سنجیدگی سے تعلیم پر توجہ نہیں دی۔

 میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر کے مطابق اس کے بعد وہ امن کے لیے کام کریں گے، کیونکہ جب تک امن قائم نہیں ہو جاتا اس وقت تک ایک اچھی قوم تشکیل نہیں دی جا سکتی۔

سیاسی جماعت اور تحریک

میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر نے کہا کہ ان کی جماعت ایک سیاسی جماعت کے علاوہ ایک تحریک بھی ہے۔ ہمارا منشور ہے کہ ہم نے ایک ریاست کی تشکیل دینی ہے، لوگوں کے رویوں کو تبدیل کرنا ہے۔ جب تک سیاسی جدوجہد نہ کی جائے اس وقت تک ریاستی امور ٹھیک نہیں ہو سکتے، اس لیے سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا۔

ہمیں کئی سال لگ جائیں گے

ان کے مطابق 3 سال سے ہماری پارٹی موجود ہے۔ مختلف شہروں میں ہماری نمائندگی موجود ہے، لیکن بڑی جماعت بننے میں ہمیں کئی سال لگ جائیں گے۔

کسی کا بھی مشن ایک ریاست کا قیام نہیں

تحریک ترقی و کمال کے چیئرمین نے کہا کہ اس وقت ملک میں جو سیاسی جماعتیں موجود ہیں ان کے بہت سے مسائل ہیں۔ ان کے کلچر کے مسائل ہیں۔ ان میں موروثیت ہے۔ ان میں شخصیات کا نام ہے اور ان سب کے اپنے اپنے مشن ہیں۔ ان سب میں سے کسی کا بھی مشن ایک ریاست کا قیام نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر تحریک ترقی سیاسی جماعت ترقی و کمال نہیں دی نے کہا

پڑھیں:

5اگست کے احتجاج کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آرہا،جس نے پارٹی میں گروہ بندی کی اسے نکال دوں گا،عمران خان

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہیں ابھی تک 5 اگست کے احتجاج کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ پارٹی میں جس نے بھی گروہ بندی کی اسے میں پارٹی سے نکال دوں گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر عمران خان کے اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ پوسٹ کی گئی ہے۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اہم پیغام!!! پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی شخصیت کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا گیا جیسا میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے اربوں کی کرپشن کی مگر اسے ہر سہولت کے ساتھ جیل میں رکھا گیا۔کسی سیاسی رہنما کی بے گناہ غیر سیاسی اہلیہ کو کبھی ایسے جیل میں نہیں ڈالا گیا جیسے بشرٰی بیگم کے ساتھ کیا گیا ہے۔ میں صرف اور صرف اپنی قوم اور آئین کی بالادستی کے لیے ملکی تاریخ کی مشکل ترین جیل کاٹ رہا ہوں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اہم پیغام!!! (۲۲ جولائی ۲۰۲۵)

پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی شخصیت کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا گیا جیسا میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے اربوں کی کرپشن کی مگر اسے ہر سہولت کے ساتھ جیل میں رکھا گیا۔کسی سیاسی رہنما کی بے گناہ غیر سیاسی…

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 23, 2025

جبر و فسطائیت کا عالم یہ ہے کہ مجھے وضو کے لیے جو پانی دیا جاتا ہے وہ تک گندہ ہوتا ہے اور اس میں مٹی ملی ہوتی ہے، جس سے کوئی انسان وضو نہیں کر سکتا۔ میری کتابیں جو اہل خانہ کی جانب سے جیل حکام تک پہنچائی جاتی ہیں وہ بھی کئی ماہ سے نہیں دی گئیں، ٹی وی اور اخبار بھی بند ہے۔ بار بار پرانی کتب کا مطالعہ کر کے میں وقت گزارتا رہا ہوں مگر اب وہ سب ختم ہو چکی ہیں۔ میرے تمام بنیادی انسانی حقوق پامال ہیں۔

قانون اور جیل مینول کے مطابق ایک عام قیدی والی سہولیات بھی مجھے میسر نہیں ہیں۔ بار بار درخواست کے باوجود میری میرے بچوں سے بات نہیں کروائی جا رہی۔ میری سیاسی ملاقاتوں پر بھی پابندی اور ہے صرف “اپنی مرضی” کے بندوں سے ملوا دیتے ہیں اور دیگر ملاقاتیں بند ہیں۔

میں واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اس وقت پارٹی کا ہر فرد اپنے تمام اختلافات فوری طور پر بھلا کر صرف اور صرف پانچ اگست کی تحریک پر توجہ مرکوز رکھے۔ مجھے فلحال اس تحریک کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آ رہا۔ میں 78 سالہ نظام کے خلاف جنگ لڑ رہا ہوں، جس میں میری کامیابی یہی ہے کہ عوام تمام تر ظلم کے باوجود میرے ساتھ کھڑی ہے۔ 8 فروری کو عوام نے بغیر نشان کے جس طرح تحریک انصاف پر اعتماد کر کے آپ لوگوں کو ووٹ دئیے اس کے بعد سب کا فرض بنتا ہے کہ عوام کی آواز بنیں۔

اگر اس وقت تحریک انصاف کے ارکان آپسی اختلافات میں پڑ کر وقت ضائع کریں گے تو یہ انتہائی افسوسناک اور قابل سرزنش عمل ہے۔ پارٹی میں جس نے بھی گروہ بندی کی اسے میں پارٹی سے نکال دوں گا۔ میں اپنی نسلوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہا ہوں اور اس کے لیے قربانیاں دے رہا ہوں ایسے میں پارٹی میں اختلافات پیدا کرنا میرے مقصد اور ویژن کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

فارم 47 کی حکومت نے چھبیسویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے مفلوج کر دیا ہے۔ چھبیسویں ترمیم والی عدالتوں سے ٹاوٹ ججوں کے ذریعے جیسے سیاہ فیصلے آ رہے ہیں وہ آپ سب کے سامنے ہیں۔ ہمیں عدلیہ کو آزاد کروانے کے لیے اپنی بھر پور جدوجہد کرنی ہو گی کیونکہ عدلیہ کی آزادی کے بغیر کسی ملک و قوم کی بقاء ممکن ہی نہیں ہے۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • سیاسی جماعت کو سائیڈ لائن کرنا ملک کیلئے اچھا شگون نہیں: بیرسٹر گوہر
  • مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے(ترجمان پاک فوج)
  • سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے)حافظ نعیم (
  • مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • ملک ترقی نہیں کررہا، سیاسی ڈائیلاگ میں فوج اور عدلیہ کو بھی شامل کریں: شاہد خاقان
  • 5 اگست کو عوام اپنی بیزاری کا بھرپور اظہار کریں گے: سلمان اکرم راجہ
  • 5اگست کے احتجاج کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آرہا،جس نے پارٹی میں گروہ بندی کی اسے نکال دوں گا،عمران خان
  • مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے: ترجمان پاک فوج
  • مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے، ترجمان پاک فوج
  • مجھے فی الحال تحریک کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آ رہا