قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح آج، محسن نقوی کی افتتاحی تقریب کے لیے بہترین انتظامات کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف آج نئے تعمیر کردہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے نئے تعمیر کردہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے لیے حکام کو بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تقریب کو نئے قذافی اسٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح، گلوکاروں کی پرفارمنس پر شائقین کے لیے داخلہ فری
محسن نقوی آج صبح ہی چین سے واپس لاہور پہنچے اور بغیر آرام کیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ انہوں نے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے فخر کا مقام ہے، ریکارڈ مدت میں اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام مکمل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم کا عمران خان انکلوژر: ’کیا یہاں بیٹھنے کی اجازت ہوگی؟‘
محسن نقوی نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کا خوبصورت ترین عالمی معیار کا قذافی اسٹیڈیم ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا، قوم سے کیا وعدہ پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شائقین اور کھلاڑی اسٹیڈیم میں فراہم کردہ جدید سہولتوں سے محظوظ ہوں گے، ورکرز، ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹر اور پی سی بی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آج افتتاح پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی قذافی اسٹیڈیم محسن نقوی وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افتتاح پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی قذافی اسٹیڈیم محسن نقوی وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا محسن نقوی انہوں نے نے کہا کے لیے
پڑھیں:
ایشیا کپ تنازع: محسن نقوی نے مشاورت کیلئے سابق چیئرمینز نجم سیٹھی اور رمیز راجا کو بلالیا
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایشیا کپ میں پاک-بھارت میچ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر مشاورت کے لیے سابق پی سی بی چیئرمینز نجم سیٹھی اور رمیض راجا کو دعوت دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق چیئرمینز نجم سیٹھی اور رمیز راجا کو مشاورت کے لیے ہیڈ افس آنے کی دعوت دے دی۔
مزید بتایا گیا کہ اس حوالے سے مشاورت کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔