پی ٹی آئی وکیل فیصل چودھری اور اڈیالہ جیل حکام کے درمیان تلخ کلامی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
راولپنڈی(آئی این پی)پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری اور اڈیالہ جیل حکام کے درمیان تلخ کلامی،وکیل نے چوکی پر جیل انتظامیہ کے خلاف حبس بے جا رکھنےاور زدکوب کرنے کی درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کو اڈیالہ جیل میں داخلہ سے روک دیا گیا۔اور انھیں جیل سپرٹینڈنٹ کے کمرہ میں بیٹھا دیا گیا،اڈیالہ جیل میں داخل ہوتے ہیں فیصل چوہدری کو اندر جانے سے روک دیا گیا۔جیل کے داخلی گیٹ پر فیصل چودھری اور جیل کے عملے کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی۔ فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل چوکی میں جیل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست دی ہے جیسے چوکی انچارج نے وصول کرلیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا،کوئی نتیجے نہیں نکلے گا ،محمد زبیر
فیصل چودھری نے درخواست میں تحریر کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز میں میرا وکالت نامہ جمع ہے، جیل عملے نے داخلی دروازے پر روک دیا اور اندر جانے نہیں دیا۔۔کیونکہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو کیس کی سماعت مقرر کی تھی۔ فیصل چودھری نے کہا احتجاج پر مجھے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں دو گھنٹے تک بٹھایا گیا اور حبس بیجا میں رکھا گیا، جیل عملہ میرے اور میرے ساتھ آئے ہوئے سائلین کو ہراساں کرتا رہا۔انھوں نے لکھا درخواست ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، اڈیالہ جیل چوکی نے فیصل چودھری کی درخواست وصول کرلی۔
اینکرز ایسوسی ایشن نے بھی پیکا ایکٹ ترمیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیصل چودھری اڈیالہ جیل پی ٹی آئی
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا
—فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا۔
اس موقع پر صحافی نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ آپ روز اڈیالہ جیل آرہے ہیں، کیا پارٹی پر سوشل میڈیا کا دباؤ ہے؟
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پریشر لینے والوں میں نہیں ہوں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ تمہاری بھول ہے کہ میں پریشر لیتا ہوں، میں دباؤ قبول نہیں کرتا۔