امریکہ میں طیارہ مسافروں سمیت لاپتہ،سرچ آپریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
نیویارک (نیوزڈیسک)الاسکا میں بیرنگ ایئر کا طیارہ 10 افراد سمیت لاپتہ، سرچ آپریشن جاری،بیرنگ ایئر کی ایک پرواز، جس میں 9 مسافر اور 1 پائلٹ سوار تھے، الاسکا میں نوم کے قریب لاپتہ ہوگئی۔ طیارہ سیسنا 208B گرینڈ کارواں جمعرات کی سہ پہر انالکلیٹ سے نوم جاتے ہوئے ریڈار سے غائب ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پرواز نمبر 445 نے 2 بجکر 37 منٹ (2:37pm) پر انالکلیٹ سے ٹیک آف کیا تھا۔ اور آخری بار نورٹن ساؤنڈ کے علاقے میں 3 بجکر 16 منٹ (3:16pm) پر ریڈار پر دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق طیارہ لاپتہ ہونے کے بعد شام 4 بجے سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی جانب سے طیارے کی تلاش اور مسافروں کو بچانے کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔اس سلسلے میں نوم فائر ڈیپارٹمنٹ اور وائٹ ماؤنٹین کے زمینی عملے نے بھی تلاش کا عمل شروع کردیا ہے۔
گو کہ موسم کی خرابی اور کم مرئیت (Low visibility) کی وجہ سے فضائی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔امریکی کوسٹ گارڈ نے لاپتہ طیارے کی تلاش میں C-130 طیارہ روانہ کیا ہے جو گرڈ پیٹرن میں تلاش کرے گا۔
امریکی فضائیہ کی جانب سے بھی ریسکیو مشن کے لیے معاونت فراہم کی جارہی ہے۔مقامی حکام کے مطابق، علاقے میں موسم شدید خراب ہے، جس کی وجہ سے تلاش میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔زمین پر تلاش کرنے والی ٹیمیں سنو مشینوں اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے کام کر رہی ہیں۔ سمندری برف کی غیر مستحکم صورتحال کی وجہ سے بچاؤ عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔
نوم فائر ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ’ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ طیارے اور اس میں سوار افراد کو جلد از جلد تلاش کیا جائے۔ موسم کی وجہ سے فضائی تلاش میں مشکلات آ رہی ہیں، لیکن زمینی ٹیمیں متحرک ہیں۔ ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ خود سے کوئی سرچ آپریشن نہ کریں اور لاپتہ افراد کے لیے دعا کریں۔‘
نورٹن ساؤنڈ ہیلتھ کارپوریشن نے کمیونٹی میڈیکل ایمرجنسی کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد فراہم کی جا سکے۔
یہ حادثہ الاسکا کی خراب موسم میں فضائی سفر کے خطرات کو ظاہر کرتا ہے۔ امدادی ٹیمیں دن رات تلاش میں مصروف ہیں، اور امید ہے کہ جلد کوئی سراغ مل جائے گا۔ عوام سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ حکام کے ساتھ تعاون کریں اور لاپتہ افراد کی سلامتی کے لیے دعا کریں۔
امریکی ایئرپورٹ پر دو طیارے ٹکرا گئے،142مسافر بال بال بچ گئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی وجہ سے تلاش میں کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بہنے والی گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا، باپ بیٹی کی تلاش جاری
اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی ریلے میں بہنے والی گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا جبکہ لاپتہ باپ اور بیٹی کی تلاش تیسرے روز بھی جاری ہے۔وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش کے باعث پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل قاضی اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے کہ ان کی گاڑی خراب ہو گئی اور اسی دوران پانی کا ریلا آ گیا جس میں دونوں باپ بیٹی گاڑی سمیت پانی میں بہہ گئے۔گزشتہ دو روز سے گاڑی سمیت لاپتہ ہونے والے باپ اور بیٹی کی تلاش کا کام جاری ہے اور گزشتہ روز نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا تھا جس کے بعد اب دریائے سواں کے داخلی و خارجی راستوں پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ریسکیو ٹیموں کو گزشتہ روز گاڑی کا بمپر اور سائیڈ مرر ملے تھے تاہم گاڑی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا۔ریسکیو حکام کی جانب سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بارش رکنے کے بعد پانی کی سطح کم ہونے کے باعث آج دریائے سواں میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔