وکلا کا احتجاج، سندھ پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
حیدرآباد میں وکلا کے احتجاج پر سندھ پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی دائرے میں مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔
سندھ پولیس نے ڈسٹرکٹ سیشن جج حیدرآباد کے زیر نگرانی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔
سندھ پولیس کا موقف ہے کہ سندھ میں فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں کے خلاف مہم جاری ہے۔
سندھ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں بھٹائی نگر میں ایک گاڑی کو روکا گیا، پوچھ گچھ پر کار سوار نے معقول جواب نہ دیا جس پر قانونی کارروائی کی گئی۔
سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ حل کرنے کے لیے مذاکرات کے دوران کچھ وکلاء نے حیدرآباد بائی پاس کو بلاک کردیا ہے۔
واضح رہے کہ حیدرآباد میں تین دن قبل وکیل کی گاڑی میں ہوٹر اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا جس پر پولیس اور وکلا برادری کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
وکلا نےایس ایس پی حیدرآباد کا تبادلہ نہ ہونے پر مرکزی قومی شاہراہ بند کردی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سندھ پولیس کا
پڑھیں:
انٹر بورڈ کراچی کے سال اول کے طلبہ کو رعایتی نمبر دینے کا باقاعدہ مراسلہ جاری
سندھ کے محکمہ بورڈز و جامعات نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے سال اول کے طلبہ کو رعایتی نمبر دینے کا باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا۔
محکمہ بورڈ و جامعات کے سیکشن افسر شرف الدین نے چیئرمین بورڈ کو مراسلے میں کہا ہے کہ گیارہویں کے نتائج 2024 بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے طلباء کی پاسنگ فیصد میں اچانک کمی کے بارے میں حقائق تلاش کرنے والی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں سندھ کابینہ نے کیمیاء میں 20 فیصداور طبعیات اور ریاضی میں 15 فیصد رعایتی نمبرز دینے کےلیے خصوصی کمیٹی کی سفارشات کو منظور کیا تھا۔
اس کے لیے درخواست کی جاتی ہے کہ صوبائی کابینہ کے مذکورہ فیصلے پر عمل درآمد کےلیے ضروری کارروائی کرکے اس محکمے کو مطلع کیا جائے۔