پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کیخلاف مقدمات کی تفصیل سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کیخلاف مقدمات کی تفصیل سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے خلاف مقدمات کی رپورٹ پیش کیے جانے پر درخواست نمٹا دی۔
عالیہ حمزہ کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب نے رپورٹ پیش کی۔
رپورٹ کے مطابق عالیہ حمزہ کے خلاف لاہور میں 3، قصور 7، گوجرانوالہ 1، راولپنڈی 4، میانوالی میں 2 اور فیصل آباد میں 4 مقدمات درج ہیں۔
عالیہ حمزہ کے خلاف ایف آئی اے میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔
اس حوالے سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر ہیں، مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دے رکھی ہے، جلسے کے انعقاد سے روکنے کے لیے انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار کو درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں، درخواست گزار عالیہ حمزہ کو مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیاجا ئے۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ پی ٹی ا ئی مقدمات کی
پڑھیں:
راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے
راولپنڈی:راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق شہر سے اب تک مجموعی طور پر 374 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 82 مریض اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے اب تک 13 لاکھ 6 ہزار 235 مقامات کی جانچ پڑتال کی گئی، جن میں سے 1 لاکھ 45 ہزار 575 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 845 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 1 ہزار 677 مقامات کو سیل کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ 3 ہزار 285 چالان جاری کیے گئے اور 97 لاکھ 61 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔