نئے آئی جی کے پی کا دہشتگردوں سے لڑنے والے پولیس جوانوں کیلیے انعام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
پشاور:
نئے آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پنجاب طرز کی پولسنگ کا آغاز کرتے ہوئے صوبے میں دہشتگردوں سے لڑنے والے پولیس جوانوں کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔
آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ بنوں پولیس آئے روز جرات و بہادری کی نئی داستانیں رقم کر رہی ہے۔
بنوں پولیس نے تھانہ منڈان کی حدود میں چوکی فتح خیل پر رات گئے ہونے والا دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا، نصف شب 10/15 مسلح دہشت گردوں نے پولیس پوسٹ پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
شرپسندوں اور پولیس کے مابین آدھے گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، پولیس کی بھر پور جوابی کارروائی سے دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران مختلف جگہوں پر خون کے نشانات پائے گئے جبکہ موقع واردات پر دہشت گردوں سے پسماندہ ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا۔
آئی جی ذوالفقار حمید نے بنوں پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حملہ پسپا کرنے والوں کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔
ڈی پی او بنوں ضیا ءالدین نے چوکی فتح خیل پہنچ کر جوانوں کو آئی جی پی خیبر پختونخوا کی طرف سے موقع پر نقد انعامات دیے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سی ٹی ڈی نے دو دہشتگرد گرفتار کرلیے
سٹی 42 : شہرِ قائد میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایس آر اے کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈاکس مچھر کالونی کےعلاقے میں کی گئی، جہاں سے ایس آر اے کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت سرمد علی رضا اور غنی اللہ عرف غنی امان چانڈیو کے نام سے ہوئی، جن کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ایس آر اے کے انتہائی مطلوب گروہ سے تعلق رکھتے ہیں، گرفتار دہشت گرد طلبہ کو ایس آر اے میں بھرتی اور دہشت گردی کی ترغیب دیتے تھے ۔ اِن کے خلاف مختلف تھانوں میں دہشت گردی، بارودی مواد اور حملوں کے مقدمات درج ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ شعبہ کے حوالے کر دیا گیا، دونوں سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا