کے پی حکومت وفاق پر توجہ دے رہی ہے، کرم پر نہیں: خورشید شاہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
خورشید شاہ—فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایک سال کے مقابلے میں ملک کی صورتِ حال اب بہتر ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کچھ کم ہونا شروع ہوئی ہے۔
خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہمیشہ فارن پارلیسی میں بہتری رہی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسی ترمیم کی مہم کے لیے بی بی پاکستان آئی تھیں۔
پی پی رہنما نے کہا ہے کہ پانی اور نالوں کا مسئلہ بہت نازک ہے اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نارا کینال 2 کلو میٹر پختہ ہو گئی ہے، اِس سال روہڑی کینال کو پکا کر یں گے، سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام کینالز کو پختہ کیا جائے گا۔
پی پی رہنما نے بتایا کہ کورین حکومت کے ساتھ مل کر 62 ملین ڈالرز سے اروڑ کے پاس ٹراما سینٹر بنائیں گے۔
سید خورشید شاہ نے کے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرم کے حالات خراب ہونے کی وجہ وہاں کی حکومت ہے جو وفاق پر توجہ دے رہی ہے کرم پر نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سید خورشید شاہ خورشید شاہ نے نے کہا ہے کہ
پڑھیں:
غزہ میں فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی:ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ امن فوج غزہ بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، پاک فوج سیاست میں نہیں الجھنا چاہتی، فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں، عوام کی حفاظت کے لیے تیار ہے، پاکستان پالیسی بنانے میں خودمختار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں 1667 دہشت گرد مارے گئے۔ تاہم سیاسی جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروپس ملک میں جرائم اور اسمگلنگ روکنے میں رکاوٹ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی شرائط معنی نہیں رکھتی، دہشت گردی کا خاتمہ اہم ہے۔ دہشت گردوں سے کبھی بات نہیں ہوگی۔ افغان طالبان کو پاکستان کا رسپانس فوری اور موثر تھا۔ پاکستان کے رسپانس کے وہی نتائج نکلے جو ہم چاہتے تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان میں منشیات اسمگلرز کی افغان سیاست میں مداخلت ہے اور وہاں سے بڑے پیمانے پر منشیات پاکستان اسمگل کی جا رہی ہے۔