City 42:
2025-06-09@14:44:55 GMT

لاپتا کمسن بچے کی لاش دریائے سوات سے برآمد

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک: دریائے سوات سے کمسن بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، بچہ ایک روز سے لاپتا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دریائے سوات میں کانجو کے مقام پر ایک بچے کی لاش برآمد ہوئی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال میں بچے شناخت چھ سالہ طفل زارون کے نام سے ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق 6 سالہ طفل زارون گزشتہ روز گھر سے نکل کر لاپتا ہوگیا تھا، بچے کے والد نے کانجو پولیس اسٹیشن میں ایف آئی ار بھی درج کی تھی۔

پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

لیہ؛ تیز رفتار مسافر بس اُلٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 38 زخمی

ویب ڈیسک : نواں کوٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹنے کے باعث 3 افراد جاں بحق اور ایک ہی خاندان کے 38 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب لاہور سے کروڑ لعل عیسن جانے والی بس بے قابو ہو کر اُلٹ گئی۔ بس بی بی پاک دامن لاہور سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں مجموعی طور پر 82 افراد سوار تھے، جن میں سے 62 افراد بس کے اندر اور 20 افراد بس کی چھت پر سوار تھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان؛ کار گہری کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد میتوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل اسپتال فتح پور منتقل کیا گیا، جن میں سے 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، اُنہیں بہتر طبی سہولیات کے لیے نشتر اسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں انجام دیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: گھر میں سوئے 3 افراد کا قتل
  • منڈی بہاءالدین میں 8 سالہ بچی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا
  • سول اسپتال حیدرآباد کے سرجیکل آئی سی یو کی لفٹ میں لاش اور 5 افراد پھنس گئے
  • پاکستان میں پانی کے ذخائر میں مزید کمی، تربیلا ڈیم کی سطح 9 فٹ کم
  • لیہ؛ تیز رفتار مسافر بس اُلٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 38 زخمی
  • منڈی بہاء الدین، لاپتہ 8 سالہ بچی کی لاش کھیت سے برآمد
  • اپر دیر: دریائے گوالدائی پر بنے عارضی پل سے گر کر 2 نوجوان 2 لڑکیاں ڈوب گئیں
  • اٹک اور تورغر میں دریائے سندھ میں 3 لڑکے ڈوب گئے
  • کراچی، عباسی اسپتال میں بیل گھس آیا، بھگدڑ مچ گئی
  • کراچی، سول اسپتال میں کیماڑی پولیس کا چھاپہ، زخمی حالت میں 2 ملزمان گرفتار