آئی او سی کی جانب سے میلان 2026 سرمائی اولمپکس کے لئے سی ایم جی کی بین الاقوامی پروڈکشن ٹیم کو لائسنس جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
آئی او سی کی جانب سے میلان 2026 سرمائی اولمپکس کے لئے سی ایم جی کی بین الاقوامی پروڈکشن ٹیم کو لائسنس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے افتتاح کے موقع پر آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے ہاربن ایشین ونٹر گیمز انٹرنیشنل براڈ کاسٹنگ سینٹر کا دورہ کیا اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ کے ساتھ مل کر 2026 میلان سرمائی اولمپکس کے لئے سی ایم جی کی بین الاقوامی پبلک سگنل پروڈکشن ٹیم کو لائنسس سے نوازا۔
جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق باخ نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں ہم نے سی ایم جی کے اولمپک چینل کے آغاز کا مشاہدہ کیا ہے اور ٹوکیو اولمپکس ، بیجنگ سرمائی اولمپکس ، پیرس اولمپکس اور دیگر اہم مواقع پر قریبی تعاون کیا ہےاور وافر ثمرات حاصل کیے ہیں۔ توقع ہے کہ سی ایم جی اولمپک کھیلوں کی نشریاتی کوریج میں اخترعی طریقوں کا استعمال کرےگا اور عالمی ناظرین کو اولمپک دیکھنے کا ایک نیا اور بھرپور تجربہ فراہم کرےگا۔
شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ کو اولمپک براڈکاسٹنگ سروس کمپنی او بی ایس کی دعوت پر 2026 میلان سرمائی اولمپکس کے لیے تاریخ میں پہلی بار بین الاقوامی عوامی سگنلز کی تیاری اور او بی ایس کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر فخر ہے۔چائنا میڈیا گروپ عملی اقدامات کے ساتھ چینی کھیلوں کے جذبے اور اولمپک جذبے کو فروغ دینے کے لئے آئی او سی کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے میں مزید خدمات سرانجام دی جائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی ا ئی او سی سی ایم جی کے لئے
پڑھیں:
وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
(اویس کیانی) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پاکستان کے توانائی اور کریٹیکل منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیاگیا۔
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے امریکی توانائی کمپنی مورگن ہیوز انرجی کے صدر گریگوری بلوم اور تیجارہ کیپیٹل کے سی ای او احمد ولید سے ملاقات کی،مورگن ہیوز انرجی اور تیجارہ کیپیٹل بلوچستان میں معدنیات کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔
صدر مورگن ہیوز انرجی گریگوری بلوم نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کے تیل و گیس کی موجودہ فیلڈز کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں جس پروفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے کہاکہ مقامی توانائی پیداوار میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وفاقی وزیر نے ویٹول ایشیا کے سی ای او کیرن گالاگر سے بھی ملاقات کی ،اس موقع پرعلی پرویز ملک نے گوادر میں ویٹول کی جانب سے بنکرنگ آپریشنز کے کامیاب آغاز پر مبارکباد دی اورکہاکہ ویٹول کے ہائی سلفر فیول آئل کو ویری لو سلفر فیول آئل میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی مکمل حکومتی سپورٹ فراہم کریں گے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی نئی بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت دستیاب مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہاکہ حکومت ویٹول سمیت عالمی توانائی کمپنیوں کے ساتھ بانڈڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر بات چیت کر رہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
Ansa Awais Content Writer