شمالی وزیرستان میں کارروائی، برقع پہن کر فرار ہونے والے تین خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
میران شاہ:
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک خفیہ آپریشن کیا جس میں پاک فوج کے جوانوں نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور آپریشن کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد خواتین کے لباس (برقع) میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 5 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز میں 5 خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کے پی میں 2 مختلف آپریشن کیے جہاں ایک آپریشن شمالی وزیرستان اور دوسرا پشاور میں کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیور ٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز کے نتیجے میں 5 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کردیے گئے جن میں سے ایک شمالی وزیرستان میں ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کی، ہلاک ہونے والے خوارج دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارجیوں میں حارث اور بصیربھی شامل تھے، بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔