قومی اسمبلی کا اجلاس 10 فروری کو شام 5 بجے طلب
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 فروری کو طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 10 فروری کو شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کا ایجنڈا ایک روز قبل اتوار کو جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ اجلاس میں قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر رانا تنویر کی جانب سے پیش کئے گئے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کو منظور کیا تھا جس پر صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے پریس گیلری سے واک آوٹ کیا تھا۔
حکومت کی کسی بھی اتحادی جماعت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی مخالفت نہیں کی گئی تھی جبکہ اپوزیشن بل پیش کئے جانے سے قبل ہی واک آوٹ کر چکی تھی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے پہلے 100 دن، زیر التوا 3 ہزار مقدمات کی بڑی کمی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) گورنر نے پنجاب اسمبلی کا 34واں اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس آج 3 نومبر 2025ء، پیر دوپہر کو 2 بجے ہو گا۔ صدارت سپیکر ملک محمد احمد خاں کریں گے۔