قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض چند روز قبل چھکوں کو لیکر بڑی ڈیمانڈ کردی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پوڈکاسٹ میں سلمان بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر 90 میٹر سے لمبا چھکا لگایا جائے تو اس پر 2 اضافی رنز ملنے چاہیں۔
فخر زمان نے بابراعظم سے متعلق ٹوئٹ کے سوال پر کہا کہ ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ انجری تھی جس کی تشخص میں تاخیر ہوئی تو کم بیک مشکل ہوا، انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کھیل کر واپس آنے کی کوشش کررہا تھا کیونکہ بیماری کے بعد ایسا لگا جیسے پہلی بار کرکٹ کھیل رہا ہوں۔
جارح مزاج اوپنر نے کہا کہ بابراعظم کیلئے ہونیوالی ٹوئٹ کیساتھ میری پلئینگ الیون میں شمولیت کو جوڑا جانا غلط تھا، مجھے باہر بھی کئی لوگوں نے یہی سوال کیا لیکن انہیں سمجھانے کی کوشش تاہم فینز وہی سمجھتے ہیں جو انہیں اچھا لگتا ہے۔
چیمپئینز ٹرافی میں بابراعظم کیساتھ اوپننگ پر فخر زمان نے کہا کہ انکے پاس ون ڈے کرکٹ کیلئے اچھی شارٹ سلیکشن ہے البتہ ہماری کوشش ہوگی بڑی ٹیم کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میڈیا ہائپ کی وجہ سے کھلاڑیوں پر زیادہ پریشر ہوتا ہے لیکن عام میچ کی طرح کھیلتے ہیں کوئی اضافی ٹریننگ نہیں ہوتی البتہ اسکلز کا مقابلہ ہوتا ہے۔
اوپنر نے 2017 چیمپئینز ٹرافی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں اسوقت جونئیر تھا لیکن کپتان سرفراز بھائی، شعیب ملک اور جنید خان سے بہت کچھ سیکھایا، سیفی بھائی نے کئی مواقعوں پر مجھے درست کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ تارکینِ وطن کے حق میں بول پڑے

آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ تارکینِ وطن کے حق میں بول پڑے۔

عثمان خواجہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں تارکینِ وطن پر ہاؤسنگ کے بحران کے الزام پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تارکینِ وطن نے آسٹریلیا میں جو حصہ ڈالا ہے اس کا جشن منانا چاہیے، یہ حقیقت نہیں ہے کہ تارکینِ وطن کی وجہ سے ہاؤسنگ کا بحران پیدا ہوا ہے۔

عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی وباء کے دوران جب تارکینِ وطن آسٹریلیا نہیں آ رہے تھے تب بھی ہاؤسنگ کے شعبے میں قیمتیں آسمان کو چھو رہی تھیں۔

آسٹریلوی کرکٹر نے مزید کہا ہے کہ مجھے یہ الزام مایوس کرتا ہے، آسٹریلیا تارکینِ وطن کی وجہ سے ہی بنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک آپ کا تعلق فرسٹ نیشن یا آبائی نسل سے نہیں تو پھر کسی نہ کسی طرح ہم سب تارکینِ وطن ہیں، تارکینِ وطن کمیونٹی آسٹریلیا کا بہت بڑا اثاثہ ہے۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ 4 سال کی عمر میں والدین کے ہمراہ پاکستان سے آسٹریلیا منتقل ہو گئے تھے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • فواد خان کی فلم ’’عَبیر گُلال‘‘ تنازع کا شکار، یوٹیوب سے گانے ڈیلیٹ کر دیئے گئے
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ تارکینِ وطن کے حق میں بول پڑے
  • آسٹریلوی کرکٹ کے عظیم اوپنر کیتھ سٹیک پول 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • اسپیڈو میٹر سے گاڑیوں کے بجائے نوجوان اپنی رفتار چیک کرنے لگے، ویڈیو وائرل
  • پہلگام ڈرامہ :بھارتی میڈیا نے 27 افراد کی لاشیں کیوں نہیں دکھائیں۔۔۔؟دفاعی ماہرین نے سنجیدہ سوال اٹھا دیئے۔۔۔۔حقائق پرمبنی ویڈیو بھی دیکھیں
  • اضافی چھٹیاں کرنے والے اساتذہ کیلئے بری خبر
  • ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس لگانے کے منصوبے کا آغاز
  • ریلوے پولیس اہلکاروں کیلیے 20 دن کا یومیہ فکس الاونس لگانے کا انکشاف
  • ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس لگانے کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز