چیٹ جی پی ٹی کا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس سرچ انجن اب تمام صارفین کو دستیاب ہے۔یہاں تک کہ وہ صارفین بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں جن کا چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹ نہیں بنا ہوا۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2024 میں چیٹ جی پی ٹی کا سرچ انجن متعارف کرایا گیا تھا تاکہ گوگل کو اس شعبے میں سخت ٹکر دی جاسکے۔مگر اس وقت کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ سرچ انجن چیٹ جی پی ٹی کے ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کو دستیاب ہوگا اور وہ رئیل ٹائم تفصیلات حاصل کرسکیں گے۔دسمبر 2024 میں اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مگر اس وقت کمپنی نے سرچ انجن کو استعمال کرنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی پر اکاؤنٹ بنانے کی شرط عائد کی تھی۔کمپنی کی جانب سے اب ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ چیٹ جی پی ٹی کا سرچ انجن تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے اور اسے استعمال کرنے کے لیے سائن اپ یا لاگ ان ہونے کی ضرورت نہیں۔

اس سرچ انجن کو چیٹ جی پی ٹی کے ویب ورژن کا حصہ بنایا گیا ہے۔اسے استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ویب سائٹ پر سرچ بٹن پر کلک کرنا ہوگا، جس کے بعد اے آئی چیٹ بوٹ کی جانب سے روایتی گفتگو کے انداز میں آپ کے سوالات کا جواب دیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے انٹرنیٹ پر موجود متعلقہ تفصیلات جیسے تصاویر اور ویب لنکس بھی فراہم کیے جائیں گے۔ان لنکس کو سرچ انجن کے انداز میں پیش کیا جائے گا۔

جب اس سرچ انجن کو متعارف کرایا گیا تھا تو کمپنی نے بتایا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی میں ویب سرچ کا اضافہ اس اے آئی چیٹ بوٹ کو مائیکرو سافٹ کو پائلٹ اور گوگل جیمنائی جیسے اے آئی چیٹ بوٹس کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا جن کو رئیل ٹائم انٹرنیٹ ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔

ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اگرچہ اب بھی سرچ انجن کے شعبے میں گوگل کو واضح بالادستی حاصل ہے مگر چیٹ جی پی ٹی پر سرچ ٹریفک میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اب جب چیٹ جی پی ٹی سرچ کو تمام صارفین استعمال کرسکیں گے تو ممکنہ طور پر ٹریفک میں بھی اضافہ ہوگا اور گوگل کو حقیقی سخت چیلنج کا سامنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی تمام صارفین گیا تھا اے ا ئی کے لیے

پڑھیں:

کیا عمران خان اپنے بیٹوں کے ذریعے عالمی عدالت انصاف تک رسائی چاہتے ہیں؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احتجاج پی ٹی آئی تحریک انصاف عمران خان

متعلقہ مضامین

  • گوگل میپ کا استعمال؛ خاتون گاڑی سمیت نالے میں جا گریں
  • ہیلتھ کارڈ تک عوامی رسائی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے؛ وزیراعظم آزادکشمیر
  • عام صارفین اور تاجروں کیلئے اکاؤنٹ کھولنا مزید آسان، جامع فریم ورک متعارف کرا دیا گیا
  • کیا عمران خان اپنے بیٹوں کے ذریعے عالمی عدالت انصاف تک رسائی چاہتے ہیں؟
  • معروف ہالی ووڈ اسٹار نے وزن کم کرنے کیلئے اوزیمپک کے استعمال کا اعتراف کرلیا
  • میں آئین کی بالادستی اور قوم کی خدمت کیلئے سخت اور طویل سزا کاٹ رہا ہوں، عمران خان
  • چین اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لئے تیار ہے،چینی مندوب
  • پنجاب میں استعمال شدہ گاڑی بیچنے اور خریدنے والے ہوجائیں خبردار! نیا سرکاری ہدایت نامہ آگیا
  • پرائم استعمال کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس خطرے میں، ایمازون نے خبردار کردیا
  • مصنوعی ذہانت کے استعمال سے گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کی آمدنی میں نمایاں اضافہ