معروف ٹک ٹاکر سائیکو ارباب پراسرار طور پر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
پشاور:
پشاور کے علاقے ورسک روڈ پرمعروف خاتون ٹک ٹاکر سائیکو ارباب پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی جس کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں تاہم پولیس نے گھر سے اہم شواہد اکٹھے کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔
گزشتہ روز تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو بیان دیتے ہوئے محمد یسین ساکن اسلام آباد نے آکر بتایاکہ اس کی بہن سیماگل عرف سائیکو ارباب مشہور ٹک ٹاکر تھی، اسے اطلاع ملی کہ بہن گھرواقع ورسک روڈ میں موجود تھی جہاں اس کی حالت بگڑ گئی تھی۔
انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اس کی موت مبینہ طورپر نشہ آور چیز کھانے سے ہوئی مگرانہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کی طبعی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ مدعی کا کہنا تھا کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔
ادھر پولیس نے بتایاکہ نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلیے منتقل کرکے گھر سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔
واضح رہے کہ متوفیہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا تی تھی جس کے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر
پڑھیں:
غزہ میں لڑائی سے خوفزدہ اسرائیلی فوجی خود کشی کرنے لگے، رپورٹ
اسرائیلی فوج کی ایک خفیہ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں اسرائیلی فوجیوں میں ذہنی دباؤ اور صدمے کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث رواں سال کے آغاز سے اب تک 16 فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیلجیئم نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ آئی سی سی کو بھجوا دیا
اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے ’کان‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے باعث اسرائیلی فوجیوں کی خودکشیاں بڑھ گئی ہیں، خودکشی کے ہر واقعے کی انفرادی سطح پر تفتیش کی گئی، جس میں فوجیوں کے خودکشی سے قبل لکھے گئے خطوط، اہلِخانہ اور قریبی ساتھیوں کے انٹرویوز، اور ماہرینِ نفسیات کی رائے کو شامل کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان اموات کی بنیادی وجہ طویل جنگی محاذ پر تعیناتی، مسلسل لڑائی، شدید ذہنی دباؤ اور ساتھیوں کی ہلاکتوں کا صدمہ ہے۔
ایک اعلیٰ فوجی افسر نے ’کان‘ سے گفتگو میں کہا کہ ’یہ خودکشیاں غزہ کی جنگ سے پیدا ہونے والی پیچیدہ زمینی حقیقتوں کا نتیجہ ہیں اور ہمیں تسلیم کرنا ہو گا کہ جنگ صرف جسم پر نہیں، ذہن پر بھی گہرے اثرات ڈالتی ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: جنوبی غزہ میں ٹیکنالوجی کور کے افسر سمیت 2 اسرائیلی فوجی مارے گئے
’کان‘ کی رپورٹ کے مطابق صرف 2023 میں 17 اور 2024 میں 21 فوجیوں نے خودکشی کی تھی، جبکہ 2025 کے ابتدائی سات مہینوں میں ہی 16 خودکشیاں رپورٹ ہوچکی ہیں، جو کہ ایک خطرناک رجحان کی عکاسی کرتی ہیں۔
اس وقت اسرائیلی وزارتِ دفاع کے بحالی یونٹ کے تحت 10 ہزار سے زائد زخمی فوجیوں کو نفسیاتی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ تقریباً 3 ہزار 770 فوجیوں میں پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کی تشخیص ہوچکی ہے۔
یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیلی فوج غزہ پر اکتوبر 2023 سے مسلسل بمباری اور زمینی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق ان حملوں میں اب تک 60 ہزار 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے محاذ سے لوٹنے والے اسرائیلی فوجی کی خودکشی، فوج میں بحرانی کیفیت
بین الاقوامی دباؤ میں اضافے کے باوجود اسرائیل نے فائر بندی کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے حملے جاری رکھے ہیں۔ گزشتہ برس نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے، جبکہ اسرائیل عالمی عدالتِ انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا سامنا بھی کر رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسرائیل خود کشی ذہنی دباؤ غزہ فلسطین فوجی