کراچی میں انسداد پولیو مہم میں غفلت برتنے پر 11اہلکار معطل
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی (رپورٹ :حماد حسین)ملک بھر کی طرح کراچی کے تمام اضلاع میں پولیو مہم جاری ‘ ہزاروں بچوں کو قطرے پلادیے گئے‘پولیو ٹیمیں منظم طور پر اسکولوں میں بھی جاکر بچوں کو قطرے پلارہی ہیں ‘بعض علاقوں میں غفلت برتنے کی اطلاعات‘ حکام نے 11اہلکاروں کو معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 11 اہلکار وں کو معطل کر دیا گیا۔کمشنر کراچی نے چیف سیکرٹری کی ہدایت پر معطلی کا حکم جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والے اہلکاروں کا تعلق ضلع ملیر اور ویسٹ سے ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ معطل اہلکار معطلی کے دوران تنخواہ اور مراعات حاصل کر سکیں گے۔اس حوالے سے کمشنر کراچی نے کہا کہ پولیو مہم میں غیر حاضری اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیو مہم
پڑھیں:
کینالز تنازع پر دھرنا؛ کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل
ویب ڈیسک : کینال تنازع کے باعث قومی شاہراہ پر دیے گئے دھرنوں کی وجہ سے کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل ہوگئی۔
احتجاج کے دوران ہائی ویز کی بندش کے باعث کراچی سے پنجاب اور دیگر صوبوں کو ادویات کی ترسیل معطل ہو گئی ہے اور اہم ادویات فضائی راستے سے یعنی جہازوں کے ذریعے بھجوائی جارہی ہیں جب کہ لاجسٹک کمپنیوں نے زمینی راستے سے ترسیل کے لیے اسٹاک لینا بھی بند کردیا ہے۔
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالصمد میمن کے مطابق ہائی ویز کی بندش سے ادویات کی ترسیل میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ زمینی راستے سے بھجوائی جانے والی ادویات پھنسی ہوئی ہیں اور اب اہم ادویات فضائی راستے سے بھجوائی جارہی ہیں۔ ملک کے دیگر شہروں میں ادویات کی قلت کا فوری خدشہ نہیں ہے کیونکہ ایک سے ڈیڑھ ماہ کا اسٹاک ہر شہر میں رکھا جاتا ہے اور کول چین کی ضرورت والی زیادہ تر ادویات فضائی راستے ہی سے بھجوائی جاتی ہیں۔
زیلنسکی کا کریمیا پر روسی قبضہ ماننے سے انکار، امریکہ کے نائب صدر کا یوکرین کو الٹی میٹم
خدشہ ظاہر کیا کہ راستوں کی بندش کا دورانیہ بڑھنے کی صورت میں ادویات کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔