فیروز پور روڈ پر ٹریفک حادثہ، 2افراد شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
فاران یامین: فیروز پور روڈ پر ماڈل ٹاؤن میٹرو سٹیشن کی حدود میں ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں موٹرسائیکل سوار مرد اور خاتون زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائر پھٹنے کے باعث ہوا، جس کے نتیجے میں ٹرالی کا توازن بگڑ گیا اور موٹرسائیکل سواروں کو شدید چوٹیں آئیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ حادثے کے بعد ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف
دوسری جانب ٹریفک حادثے کی وجہ سے فیروز پور روڈ پر 3گھنٹے تک ٹریفک جام رہا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل کیلئے مخصوص لائن بنانے کے باعث روڈ مزید تنگ ہوگیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ رات کے وقت ہیوی ٹریفک کی موجودگی کے باعث فیروز پور روڈ پر ٹریفک کی روانی اور بھی متاثر ہو جاتی ہے.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔