سعودی عرب میں جدید ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا ایونٹ ’لیپ 2025‘
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
سعودی عرب ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے اور جدید ایونٹ ’لیپ 2025‘ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جس میں دنیا بھر سے ہزاروں ماہرین، سرمایہ کار اور ٹیکنالوجی کمپنیز شرکت کریں گی۔ اس عالمی کانفرنس میں 1800 سے زائد بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیاں اور 1000 سے زیادہ ماہرین اپنی تحقیق، اختراعات اور تجربات پیش کریں گے، جبکہ نئی شراکت داریوں اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
یہ کانفرنس نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کے مستقبل کی راہ متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، بائیو ٹیکنالوجی، بلاک چین، انٹرنیٹ آف تھنگز اور چوتھے صنعتی انقلاب جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری! سعودی عرب نے مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا
ڈیجیٹل معیشت، اسمارٹ شہروں، توانائی کے جدید حل اور صحت عامہ میں ٹیکنالوجی کے کردار جیسے امور بھی اس کانفرنس کے مرکزی نکات میں شامل ہوں گے۔
نئی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کے لیے بھی یہ کانفرنس غیر معمولی مواقع لے کر آ رہی ہے، جہاں جدید کاروباری ماڈلز پر گفتگو ہوگی اور اسٹارٹ اپس کو سرمایہ کاروں سے جڑنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، اور فنانشل ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی ترقی پر بھی روشنی ڈالی جائے گی، جس کا مقصد عالمی کاروبار اور معیشت میں جدت لانا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں گداگری کرنے والے 10 پاکستانی ڈی پورٹ، واپسی پر گرفتار
’لیپ 2025‘ میں شرکا کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ ’لیالی لیپ‘ کے تحت صحرا میں کیمپنگ، گالف ٹورنامنٹ، اور روایتی سعودی ثقافتی تجربات ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔
یہ کانفرنس سعودی عرب کے ’وژن 2030‘ کے تحت ہونے والی ڈیجیٹل ترقی میں ایک اور اہم قدم ہے، جس کا مقصد ملک کو جدید ٹیکنالوجی کے مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔ ٹیکنالوجی اور کاروبار سے وابستہ افراد کے لیے یہ ایونٹ ایک شاندار موقع ہے جہاں وہ دنیا کے جدید ترین رجحانات سے آگاہی حاصل کر سکیں گے اور عالمی سطح پر اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے سکیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’لیپ 2025‘ سعودی عرب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لیپ 2025 ٹیکنالوجی کے لیپ 2025 کے لیے
پڑھیں:
ایشیا کپ، کس کھلاڑی نے ایونٹ کی انعامی رقم سے بھی 8 گنا مہنگی گھڑی پہنی؟
ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں شروع ہوچکا ہے جہاں بھارت نے کپتان سوریہ کمار یادو کی قیادت میں میزبان ٹیم اور پاکستان کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں۔
تاہم متحدہ عرب امارات میچ سے پہلے ہونے والے ٹریننگ سیشنز میں سب کی توجہ بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا کی انتہائی قیمتی گھڑی نے اپنی جانب کھینچ لی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی آل راؤنڈر نے ریچرڈ میل RM 27-04 ماڈل کی گھڑی پہن رکھی تھی جس کی قیمت تقریباً 23 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 64 کروڑ پاکستانی روپے) بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کیا آپ کو معلوم ہے پاکستان کی پہلی تربیت یافتہ خاتون گھڑی ساز کون ہیں؟
یہ گھڑی ایشیا کپ کے فاتح کو ملنے والی انعامی رقم سے 8 گنا زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے فاتح کو 3 لاکھ امریکی ڈالر جبکہ رنر اپ کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔
Back to business ???????? pic.twitter.com/Q1yEYAAoSw
— hardik pandya (@hardikpandya7) September 6, 2025
ہاردک پانڈیا اپنی لگژری لائف اسٹائل اور فیشن اسٹائل کے باعث اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ اس بار وہ ریچرڈ میل کی محدود ایڈیشن کی گھڑی پہنے نظر آئے۔ واضح رہے کہ اس قسم کی دنیا بھر میں صرف 50 گھڑیاں دستیاب ہیں۔
اس کے علاوہ بھارتی آل راؤنڈر نئے روپ میں بھی دکھائی دیے، انہوں نے اپنے بالوں کو ہلکا سنہری رنگ دیا ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر مداحوں کو یہ پیغام دیا کہ وہ ایشیا کپ کے لیے ’واپس بزنس میں‘ آ گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں