اے این ایف کی 5 مختلف کارروائیاں ، 18.866 کلو گرام منشیات برآمد ، 4 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) اینٹی نار کاٹکس اتھارٹی(اے این ایف)نے 5 مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 18.866 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 5 مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 18.
(جاری ہے)
مزید برآں راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس کے ذریعے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے کچن کے سامان میں چھپائی گئی 934 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان اے این ایف نے مزید کہا کہ جھنگ میں ملوموڑ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 8 کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیخ یوسف چوک کے قریب ملزم کے قبضے سے 100 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے برآمد کی گئی اے این ایف کلو گرام
پڑھیں:
پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
پشاور:ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں کی نشاندہی پر 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عادل رضا اور مشرف محمود نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ376 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے البانیہ کے ورک ویزے جعلی نکلے، مسافروں کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے 3 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر احمد شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔