امریکی اداکارہ جیسیکا ایلبا شادی کے 16 سال بعد طلاق لینے عدالت پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
امریکی اداکارہ جیسیکا ایلبا اور کیش وارن نے شادی کے 16 سال بعد اب باضابطہ طور پر علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ جیسیکا ایلبا نے جمعے کو لاس اینجلس شہر کی عدالت میں شادی ختم کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے۔
عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں اداکارہ نے ناقابلِ مصالحت اختلافات کا حوالہ دیا اور علیحدگی کی تاریخ 27 دسمبر 2024ء درج کی ہے۔
جیسیکا ایلبا اور کیش وارن نے درخواست میں اپنے 3 بچوں کی جوائنٹ کسٹڈی بھی مانگی ہے جن کی عمر 16، 13 اور 7 سال ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق طلاق کی درخواست سے قبل اداکارہ نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی اداکارہ جیسیکا ایلبا اور کیش وارن کی پہلی ملاقات 2004ء میں فلم کے ایک سیٹ پر ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے 2008ء میں شادی کر لی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جیسیکا ایلبا
پڑھیں:
راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ---فائل فوٹوعدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
راولپنڈی کی عدالت کے سول جج قمر عباس تارڑ نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عالیہ حمزہ کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
مقامی عدالت سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر انہیں اڈیالہ جیل شفٹ کیا گیا، عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو راولپنڈی تھانا ایئر پورٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔
عالیہ حمزہ سمیت 5 ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھا۔