ہم آج تعمیرو ترقی کا دن منا رہے ہیں، دوسری جانب وہی یوم فساد منایا جا رہا ہے، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کام اور کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے دل جیتے ہیں، ہم آج یوم تعمیراور ترقی منا رہے ہیں اور وہ یوم احتجاج اور فساد منا رہے ہیں۔
ہفتہ کے روز فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابی نتائج نے جھوٹے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے، فارم 47 کا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جو اسمبلی کو جعلی کہتے تھے وہ اسی اسمبلی میں مذاکرات کے لیے گئے، یہ عدالتوں میں گئے لیکن ایک سال میں کسی حلقے میں بھی دھاندلی ثابت نہ کر سکے، عوام کو گمراہ کرنے کا ان کا منصوبہ ناکام ہو چکاہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک سال میں کتنے ہی پراجیکٹس شروع ہوئے، ٹریکٹر اسکیم، ادویات کی مفت ترسیل، کسانوں سمیت درجنوں عوامی مفاد کے منصوبے شروع ہوئے، اس کی نسبت صوبہ خیبر پختونخوا کا بھی موازنہ کیا جائے جہاں ہمیں کوئی ایک منصوبہ ہی بتا دیں، صوبوں کے درمیان مقابلہ کارکردگی کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف 13 سال سے حکومت کر رہی ہے، صوبے کی بہتری کے لیے کوئی ایک کام بتا دیں، کوئی ایک بس سروس جو عوام کے لیے شروع کی گئی ہے، کوئی ایک منصوبہ ہی دکھا دیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ اس وقت ملک تیزی سے معاشی بہتری کی جانب گامزن ہے، اسٹاک اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلندیاں چھو رہی ہے، مہنگائی 20 فیصد سے 2 فیصد پر آگئی، سرمایہ کاری آرہی ہے، ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو رہا ہے، جس کی بدولت آج ہم یوم تعمیر بنا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب وہی یوم احتجاج اور یوم فساد منایا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹاک ایکسچینج بے روزگاری پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی تعمیر و ترقی ٹریکٹر اسکیم خیبر پختونخوا طلال چوہدری مسلم لیگ ن منصوبہ مہنگائی یوم احتجاج یوم فساد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹاک ایکسچینج بے روزگاری پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی ٹریکٹر اسکیم خیبر پختونخوا طلال چوہدری مسلم لیگ ن مہنگائی یوم احتجاج یوم فساد طلال چوہدری نے کہا کہ کوئی ایک رہے ہیں کے لیے
پڑھیں:
ایران کی جانب سے اسرائیلی عوام کو انتباہ، اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت
ایران نے اسرائیلی عوام کو اسرائیل چھوڑنے کے لیے پیغام جاری کردیا ہے۔
ایران نے اسرائیلی عوام کے نام عبرانی زبان میں پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہیں فوری طور پر اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا
ایرانی میڈیا پر نشر ہونے والے اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں موجود تمام شہریوں کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد اپنے ملک سے نکل جائیں کیونکہ ایران کی جانب سے ایک بڑے میزائل حملے کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
ایران نے پیغام میں کہا ہے کہ یہ حملے اسرائیلی فوجی اڈوں، ہتھیار بنانے والی فیکٹریوں، تحقیقی مراکز، آئل ریفائنریوں اور جوہری تنصیبات پر کیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے سے ایران میں نقصانات، پاسداران انقلاب کا انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا بھی دعویٰ
اس سے قبل اسرائیل نے فارسی زبان میں ایران کے شہریوں کو بھی خبردار کیا تھا کہ وہ ایران میں موجود حساس فوجی اور جوہری تنصیبات کے قریب نہ جائیں، کیونکہ یہ تنصیبات اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے گی۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے اسرائیلی کی جانب ایک اور میزائل حملہ کیا گیا ہے، جس کے بعد تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسرائیل انتباہ ایٹمی تنصیبات ایران پیغام عبرابی زبان فارسی