مہربانو قریشی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
ملتان:ملتان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر پی ٹی آئی کی رہنما مہربانو قریشی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران، سابق رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر دلیر مہار کو بھی گرفتار کیا گیا۔ گرفتاریاں پل چٹھہ کے علاقے میں کی گئیں جہاں پی ٹی آئی کی جانب سے ریلی نکالی جا رہی تھی۔
اس دوران، پولیس نے 10 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا جو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی:بن قاسم پولیس کی جانب سے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے چوری شدہ لوہا اور اسکریپ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔