Daily Mumtaz:
2025-04-25@05:02:14 GMT

” جمہوریہ چین کا سب سے بڑا بیٹا” جدت طرازی کی جانب گامزن 

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

” جمہوریہ چین کا سب سے بڑا بیٹا” جدت طرازی کی جانب گامزن 

 

بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے شمال مشرقی چین کے شہر ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور ایشین ونٹر گیمز کے افتتاح کا اعلان کیا۔ 75 سال قبل یعنی 1950 میں عوامی جمہوریہ چین کے بانی اور پہلے صدر ماؤ زے تنگ نےہاربن کا دورہ کیا تھا اور اس شہر کو  “جمہوریہ چین کا سب سے بڑا بیٹا” قرار دیا تھا۔چینیوں کے خاندانی تصور میں سب سے بڑے بیٹے کا مطلب زیادہ ذمہ داریاں سنبھالنا ہے۔صوبہ حے لونگ جیانگ جہاں شہر ہارن واقع ہے، اور صوبہ جی لین،صوبہ لیاؤنینگ اور اندرون منگولیا خود اختیار علاقہ، جو مشترکہ طور پر شمال مشرقی چین کے نام سے جانا جاتا ہے، 1 ملین مربع کلومیٹر سے زائد رقبے اور 100 ملین سے زائد آبادی  پر مشتمل علاقہ ہے.

یہ عوامی جمہوریہ چین کی صنعت کا گہوارہ ہوا کرتا تھا ، لیکن چین کی اصلاحات اور کھلے پن کے بعد طویل عرصے سے پیش آنے  والے  ادارہ جاتی اور ساختی تضادات کےباعث مجموعی صنعتی پیداوار کے لحاظ سے شمال مشرقی چین کا تناسب  پورے ملک میں وقت کے ساتھ   کم ہوتا گیا ہے۔
2012 سے لے کر اب تک صدر شی جن پھنگ 10 سے زائد مرتبہ شمال مشرقی چین کی سرزمین پر قدم رکھ چکے ہیں اور تین مرتبہ شمال مشرقی چین کے احیا  پر سمپوزیم منعقد کر چکے ہیں۔ستمبر 2023 میں صوبہ حے لونگ جیانگ کے  معائنہ اور تحقیقات کے دوران  شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ  سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے وسائل کو مربوط کرتے ہوئے  اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں اور مستقبل کی صنعتوں کی ترقی کی  رہنمائی  کی جائے،اور  نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی تشکیل کو تیز کیا جائے۔ حالیہ برسوں میں “شمال مشرقی چین کے جامع احیا” کے اسٹریٹجک منصوبے کے تحت ، شمال مشرقی چین نے سائنسی و تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی جدت طرازی کو فروغ دینےکے ساتھ ساتھ  روایتی مینوفیکچرنگ صنعتوں کو تبدیل اور اپ گریڈ کرنے پر زور دیا ہے۔ چین میں اناج کے  سب سے بڑے  مرکز کے طور پر ، شمال مشرقی چین ملکی اناج کی پیداوار کا 1/4 حصہ فراہم کرتا ہے ، جو  چینیوں کے خوراک کے تحفظ کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ حالیہ برسوں میں مقامی حکومت اعلی معیار کے کھیتوں کی تعمیر میں تیزی لا رہی ہے، زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی کی حمایت کو مضبوط بنا رہی ہے اور زرعی پیداوار کے طریقوں میں جدت لا رہی ہے.
شی جن پھنگ شمال مشرقی چین  کے جامع احیا اور  برف کی معیشت کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور انہوں نے بار ہا  اس بات پر زور دیا ہے کہ “سرد علاقوں میں برف کی معیشت کی تیز رفتار ترقی کو فروغ دینے کے لئے شمال مشرقی  چین کے منفرد وسائل اور برتریوں  کا بھرپور استعمال کرنا ضروری ہے”۔اعدادو شمار کے مطابق  یکم سے 21 دسمبر  2024 تک، ہاربن ہوائی اڈے نے 1.425 ملین مسافروں کی نقل و حمل کی، جو سال بہ سال 13.9فیصد کا اضافہ ہے، جس میں سیاحوں کا تناسب تقریباً 60فیصد رہا

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عالمی سطح پر سائبر فراڈ کے خلاف اقوام متحدہ کی تنبیہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ نے پیر کو جاری اپنی ایک رپورٹ میں متنبہ کیا کہ اربوں ڈالر کی رقم اینٹھنے والے سائبر فراڈ کے ایشیائی جرائم کے نیٹ ورکس اب عالمی سطح پر اپنی کارروائیوں کو پھیلاتے جا رہے ہیں۔ ادارے کا مزید کہنا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا میں سرکاری پابندیاں ایسے گروپوں پر قابو پانے میں ناکام ہوتی جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا کہ چینی اور جنوب مشرقی ایشیائی گروہ سرمایہ کاری، کرپٹو کرنسی، رومانس کے نام پر اور دیگر گھوٹالوں کے ذریعے متاثرین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی) کے مطابق سائبر فراڈ اب ایک 'جدید عالمی صنعت' ہے، جس میں وسیع و عریض کمپاؤنڈز موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اس میں ہزاروں کی تعداد میں زیادہ تر اسمگل کیے گئے افراد کو شامل کیا جاتا ہے اور انہیں دوسرے لوگوں سے زبردستی آن لائن چھیڑ چھاڑ کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

بحرالکاہل کے جزائر بھی متاثر

جنوب مشرقی ایشیا میں یو این او ڈی سی کے قائم مقام علاقائی نمائندے بینیڈکٹ ہوفمین کہتے ہیں، "یہ کینسر کی طرح پھیلتا ہے۔ حکام ایک علاقے میں اس کا علاج کرتے ہیں، تاہم اس کی جڑیں کبھی ختم نہیں ہوتیں، بلکہ وہ دوسری جگہ منتقل ہو جاتی ہیں۔"

ادارے کے مطابق ایسی بیشتر سرگرمیاں خانہ جنگی کے شکار ملک میانمار کے سرحدی علاقوں میں زیادہ پائی جاتی ہیں اور کمبوڈیا اور لاؤس میں تو اس کے "خصوصی اقتصادی زونز" قائم کیے جا چکے ہیں۔

یو این او ڈی سی نے اطلاع دی ہے کہ ایسے نیٹ ورکس اب جنوبی امریکہ، افریقہ، مشرق وسطیٰ، یورپ اور بحر الکاہل کے کچھ جزائر تک اپنی کارروائیوں کو بڑھا رہے ہیں۔

ہوفمین کا مزید کہنا ہے، "یہ ایک فطری توسیع کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ یہ صنعت بڑھ رہی ہے اور کاروبار کرنے کے لیے نئے طریقے اور جگہیں تلاش کی جا رہی ہیں۔"

یو این او ڈی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سن 2023 میں مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کو سائبر فراڈ سے تقریباً 37 بلین ڈالر کا نقصان ہوا، جب کہ امریکہ کو 5.6 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

جرائم پیشہ گروہوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت

رواں برس میانمار میں بیجنگ کی قیادت والے ایک بڑے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 50 سے زائد ممالک کے تقریباً 7000 ایسے کارکنوں کو رہا کرایا گیا تھا۔

کمبوڈیا میں بھی ان کے خلاف چھاپے مارے گئے، تاہم اس کی وجہ سے ایسے جرائم کے گروہ "مزید دور دراز والے مقامات" اور سرحدی علاقوں کی جانب چلے گئے۔

کمبوڈیا کی حکومت کے ترجمان پین بونا نے کہا کہ ان ملک بھی سائبر فراڈ کی صنعت کے متاثرین میں شامل ہے اور اس سے لڑنے کے لیے پرعزم ہے۔

بونا کے مطابق حکومت نے وزیر اعظم ہن مانیٹ کی سربراہی میں ایک ایڈہاک کمیشن قائم کیا ہے جو بین الاقوامی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرتے ہوئے قانون کے نفاذ اور قانونی بالا دستی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

یو این او ڈی سی نے بین الاقوامی برادری پر یہ کہتے ہوئے کارروائی کرنے پر زور دیا ہے کہ یہ ایک "انتہائی نازک موڑ" پر ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے "جنوب مشرقی ایشیا کے لیے بے مثال ایسے نتائج برآمد ہوں گے، جن کی گونج عالمی سطح پر بھی سنائی دے گی۔"

ادارت: جاوید اختر

متعلقہ مضامین

  • افریقی ملک بینن میں القاعدہ جنگجوؤں کا حملہ؛ 54 فوجی ہلاک
  • چین اور کینیا کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے، اہلیہ چینی صدر
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • چین دنیا کی سبز ترقی میں ایک مضبوط رکن اور اہم شراکت دار ہے، چینی صدر
  • بیجنگ میں خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ  کا مطالعہ ” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد 
  • اکلوتا بیٹا ایک کروڑ روپے لیکر رفوچکر یا اغوا؛ سعودیہ سے آئے والد نے مقدمہ درج کرادیا
  • پنجاب حکومت آگے دوڑ پیچھے چھوڑ کی پالیسی پر گامزن ہے:مسرت جمشید چیمہ
  • صوبہ پنجاب میں گندم کی خریداری کےلیے جامع پلان تیار
  • چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام
  • عالمی سطح پر سائبر فراڈ کے خلاف اقوام متحدہ کی تنبیہ