انٹر بورڈ ز کو آرڈینیشن کمیشن اور ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے مابین معاہدے پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
انٹر بورڈ ز کو آرڈینیشن کمیشن اور ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے مابین معاہدے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان) انٹر بورڈ ز کو آرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی)اسلام آباد اور ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے مابین معاہدے پر دستخط ہو گئے، معاہدے پر آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح اور ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ نے باضابطہ طور پر دستخط کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق طلبہ کی سہولت اور ڈیجیٹل نظام کی طرف ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انٹر بورڈ ز کو آرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی)اسلام آباد نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن ڈیرہ (ڈیرہ تعلیمی بورڈ)کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے طلبہ کے لیے اپنی اسناد کی تصدیق کروانا مزید آسان ہو جائے گا۔
اب طلبہ کو ڈیرہ تعلیمی بورڈ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ جیسے ہی طلبہ تصدیق کے لیے درخواست دیں گے، ان کا ڈیٹا آئی بی سی سی کو خود بخود مل جائے گا یہ معاہدہ آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح اور ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ نے باضابطہ طور پر دستخط کیا۔ اس نظام کے تحت طلبہ ڈیرہ تعلیمی بورڈ سے اپنی دستاویزات کی تصدیق کروا کر آئی بی سی سی کی تصدیق کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ درخواست آئی بی سی سی کی ویب سائٹ (www.
ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قدم طلبہ کے لیے سہولت پیدا کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی طرف ایک بہترین پیش رفت ہے۔ انہوں نے مزید کہا ٹیکنالوجی کا یہ استعمال طلبہ کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے ہمارے مقصد کا حصہ ہے۔ یہ معاہدہ آئی بی سی سی کے ڈیجیٹل سروسز کے فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو طلبہ کو تیز ، آسان اور جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس نظام سے خاص طور پر دور دراز علاقوں کے طلبہ کو بہت فائدہ ہوگا کیونکہ انہیں تصدیق کے لیے بار بار سفر کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انٹر بورڈ ز کو آرڈینیشن کمیشن اور ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے آئی بی سی سی کے طلبہ کے لیے معاہدے پر تصدیق کے
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔