23 ارب سے زائد کا ہوٹل صرف 2700 روپے میں فروخت کیلئے پیش
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور میں 9 ملین ڈالر (23 ارب سے زائد) کا ایک ہوٹل صرف 10 ڈالر (2700 روپے) میں فروخت ہورہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق اس انتہائی کم قیمت کے پیچھے ایک شرط بھی رکھی گئی ہے وہ یہ کہ خریدار کو پوری عمارت کی تزئین و آرائش اور بے گھر افراد کے لیے ہوٹل کو رہائش گاہ میں تبدیل کرنے پر رضامند ہونا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق ڈینور شہر نے سال 2023 میں Stay Inn کے نام سے ایک سابقہ ہوٹل 9 ملین ڈالر میں خریدا۔ شہر نے چند چھوٹی اصلاحات کیں، لیکن عمارت پر تاحال بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے۔ دراصل یہ شہر بے گھر افراد کی مدد کرنا چاہتا ہے، اس لیے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ جو بھی ہوٹل خریدے وہ اسے ایک رہائش گاہ میں تبدیل کر کے بے گھر افراد کی مدد کرے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اس منفرد ڈیل نے دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے، جس سے بہت سے لوگوں کو اس بات کے بارے میں تجسس پیدا ہو گیا ہے کہ ہوٹل کی تزئین و آرائش اور بے گھر افراد کو انتہائی ضروری مدد فراہم کرنے کے چیلنج کا مقابلہ کون کرے گا۔
ڈینور کے ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیرک ووڈبری کے مطابق ہوٹل کی تزئین و آرائش کے لیے ایک ڈویلپر کے انتخاب کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ وہ درخواست دہندگان کا جائزہ لے رہے ہیں اور پھر اپنی تجویز سٹی کونسل کو منظوری کے لیے بھیجیں گے۔
ڈیرک ووڈبری نے ایک ای میل میں کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ ہوٹل کو معاون رہائش میں تبدیل کرنے کا راستہ تلاش کر لیں گے، جو واقعی ہماری کمیونٹی کی مدد کرے گا۔
2024مزیدپڑھیں:کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے، گورنر پنجاب
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بے گھر افراد
پڑھیں:
پنجاب میں گرانفروشی کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 12 ہزار سے زائد دکانداروں کو جرمانے
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گرانفروشی کے خلاف صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔
ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں 5 لاکھ 22 ہزار 293 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔
کارروائی کے دوران 12 ہزار 119 گراں فروشوں کو جرمانے عائد کیے گئے، 106 افراد گرفتار جبکہ 7 کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور، چینی کی ذخیرہ کی گئی 6500 بوریاں برآمد، 2 افراد گرفتار
آٹے کی قیمتوں میں گرانفروشی پر 1599 افراد کو جرمانے جبکہ 20 افراد گرفتار کیے گئے۔ چکن اور گوشت کی دکانوں پر خلاف ورزی کرنے والے 1023 افراد کو جرمانے اور 19 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
اسی طرح روٹی کی قیمت میں گرانفروشی پر 549 افراد کو جرمانہ اور 17 کو گرفتار کیا گیا جبکہ 7 کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ مہنگی چینی فروخت کرنے پر 682 افراد کو جرمانے اور 7 گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے اور اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جرمانہ قیمتیں گرانفروش