عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان اعلٰی انعام النبی نے کہا کہ انجینئر رشید کی صحت مزید بگڑ گئی ہے کیونکہ انکی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال آج مسلسل آٹھویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کے تہاڑ جیل میں بند کشمیری رہنما و رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کی صحت مسلسل بھوک ہڑتال کی وجہ سے بگڑ گئی ہے۔ بھوک ہڑتال کے آٹھویں دن ممبر آف پارلیمنٹ انجینئر رشید کو جیل سے دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس پر جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی نے تشویش کا اظہار کیا۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے محبوس رہنما انجینئر رشید کی صحت کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے انکا مناسب خیال رکھنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ انجینئر رشید کے ہسپتال منتقل ہونے کے بارے میں سن کر بہت پریشان ہوں۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ حکام مناسب دیکھ بھال کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عدالت ان کی ضمانت کی درخواست پر قابل غور فیصلے پر پہنچنے کے دوران ان کی حالت خراب نہ ہو۔ عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان اعلٰی انعام النبی کے مطابق ان کی پارٹی کے صدر کی صحت مزید بگڑ گئی ہے کیونکہ ان کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال آج مسلسل آٹھویں دن میں داخل ہوگئی۔ انعام النبی نے مزید کہا کہ 2019ء سے دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کے الزام میں تہاڑ جیل میں قید بارہمولہ سے ممبر پارلیمنٹ کو طبی امداد کے لئے نئی دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انجینئر رشید کی صحت تشویشناک ہے، ان کی نازک حالت کے باوجود انصاف کے لئے ان کی آواز بلند ہے۔ ہم حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان کی طبی دیکھ بھال کو ترجیح دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہیں بر وقت اور مناسب علاج فراہم کیا جائے۔ انعام النبی نے مزید کہا کہ انجینئر رشید کو مسلسل قید میں رکھنے سے صحت مسلسل بگڑتی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم حکومت اور متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کریں"۔ دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو انجینئر رشید کی جانب سے پارلیمنٹ میں جاری بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے حراستی پیرول کی درخواست پر اپنا حکم محفوظ کر لیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انجینئر رشید کی صحت انعام النبی بھوک ہڑتال کہا کہ

پڑھیں:

جب سے حکومت آئی ہے بلوچستان جل رہا ہے، اے این پی

اپنے بیان میں اے این پی رہنماء رشید ناصر نے ترجمان حکومت بلوچستان کے ایمل ولی خان کیخلاف بیان کی شدید مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رشید خان ناصر نے بلوچستان حکومت کے ترجمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جب سے بنی ہے بلوچستان جل رہا ہے۔ ترجمان کا اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کے خلاف بیان قابل مذمت ہے۔ اپنے جاری بیان میں رشید خان ناصر نے بلوچستان حکومت کے ترجمان کے سینٹر ایمل ولی خان کے خلاف بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی ایسی سیاسی جماعت جس کی سو سال سے زیادہ قدیم تاریخ ہے اور جن کے اکابرین اور کارکنوں نے پشتون قومی حقوق اور عام عوام کے آئینی حقوق کے حصول کے لئے شہادتوں، جیلوں، کوڑوں اور جائیدادوں کی ضبطگیوں تک قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جب سے وجود میں آئی ہے، بلوچستان جل رہا ہے۔ صوبے کے اربوں روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کرنے کے بجائے سکیورٹی پر خرچ کئے جارے ہیں، لیکن اس کے باوجود بدترین بدامنی ہے۔ وزراء، مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریز میں پشتونوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جب سے حکومت آئی ہے بلوچستان جل رہا ہے، اے این پی
  • ایچ آر سی پی کا پنجاب میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار
  • کشمیری رکن پارلیمنٹ انجینیئر رشید کو ملی حراستی پیرول، پارلیمانی اجلاس میں شرکت کریںگے
  • ‎ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار
  • عدالتی اصلاحات پر انٹرایکٹو سیشن، مقدمات کی درجہ بندی، سکیننگ میں تاخیر پر اظہار تشویش
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر اظہار تشویش 
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار
  • راہل گاندھی مسلمانوں کے "منظم استحصال" پر پارلیمنٹ میں بات کریں، محبوبہ مفتی
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے اہم ملاقاتیں، بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار