کراچی:لیاری سے منتخب ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی یوسف بلوچ نے میئر کراچی کی سرپرستی میں ہونے والی کرپشن کی داستان سے پردہ اٹھا دیا۔

یوسف بلوچ نے کہا کہ میئر کراچی مرتضی وہاب کے ساتھ اس وقت جتنے لوگ بیٹھے ہیں ان کے پاس مال آرہا ہے یہ لوگ اپنی ذات کے لیے پیسے بنا رہے ہیں،20 لاکھ روپے کی ترقیاتی کام کی فائل میں سے 16 لاکھ روپے رشوت میں چلے جاتے ہیں بقیہ 4 لاکھ روپے ٹھیکیدار کو ملتے ہیں کیا 4لاکھ روپے میں کیا کوئی ترقیاتی کام ہوسکتا ہے؟کراچی کے اوپر اور خاص طور پر ہمارے لیاری پر میئر کراچی کے نام پر وائسرائے مسلط کردیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کی سہہ پہر لیاری میں میئر کراچی کے صدارت میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے تنظیمی اجلاس کے دوران میئر کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی یوسف بلوچ نے مزید کہا کہ میئر کراچی ہمیں بیوقوف بنا رہا ہے اور خود میئر شپ کے مزے لے رہا ہے جیسے یہ خود وائسرائے بنا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کے پاس سوشل میڈیا ،پرنٹ میڈیا اور الیکڑونک میڈیا سب ان کے پاس ہے اور یہ جیسے چاہتا ہے اسے اپنی ترجمانی کے لیے استعمال کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی اپنے آپ کو میڈیا کے سامنے بیٹھ کر اس طرح پیش کرتے ہے جیسے لیاری میں اس نے بڑے ترقیاتی کام کرا لیے ہیں ،لیکن لیاری میں کوئی کام نہیں ہورہا ہے۔

انہوں نے میئر کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جتنے بھی افسران آ پ کے ارد گرد بیٹھے ہیں ان سب کے پاس مال آرہا ہے یہ لوگ اپنی ذات کے لیے پیسے بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ایک ٹھیکیدار سے پوچھا کہ اگر20 لاکھ کی فائل ہو تو کتنے پیسے ترقیاتی کام میں خرچ ہوتے ہے تو ٹھیکیدار نے مجھ سے کہا کہ صرف 4 لاکھ روپے بچتے ہیں،16 لاکھ روپے میئر کراچی کی سربراہی میں بیٹھے افسران کی رشوت میں چلے جاتے ہیں تو میئر کراچی بتائے کے ٹھیکےدار کیا ترقیاتی کام کریں گا 4 لاکھ میں کوئی کام ہوسکتا ہے۔

ہفتے کو ہو نے والے اجلاس کے دوران یوسف بلوچ نے میئر کراچی مرتضی وہاب کے آگے شکایتوں کی انبار لگا دیئے۔20 لاکھ کے فائل پر 16 لاکھ رشوت لی جارہی ہے۔بس صرف سوشل میڈیا اور مین میڈیا پر شور ہے۔

یوسف بلوچ نے کہا کہ میئر صاحب میں آپ سے گزارش کرتا ہوں خدارا لیاری کے لیے کوئی ترقیاتی کام کرا دیں اس کا کوئی طریقہ واضح کردیں ،لیاری کے اسٹیک ہولڈر کو شامل کرکے کوئی کمیٹی بنالیں تاکہ لیاری میں بھی کوئی ترقیاتی کام ہوتا ہوا نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے میئر کراچی سے میرا کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے لیکن جو کچھ ہمارے لیاری کے ساتھ ہورہا ہے اس کا میں نے سب کے سامنے کھل کر اظہا ر کیا ہے۔میئر کراچی میری کوئی لفافے کی جنگ نہیں ہے اللہ نے مجھے بہت نوازا ہوا ہے ،بعدازں میئر کراچی نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

اجلاس میں مئیر کراچی کے ترجمان کرم اللہ وقاصی نبیل گبول کراچی واٹر  اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایم ڈی اسداللہ خان سمیت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دیگر افسران اور پیپلز پارٹی کے رہنماء موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کے نے میئر کراچی کہ میئر کراچی یوسف بلوچ نے ترقیاتی کام کہا کہ میئر لاکھ روپے لیاری میں نے کہا کہ کراچی کے انہوں نے نے والے کے لیے کے پاس

پڑھیں:

اڈیالہ جیل پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں: ملک احمد خان


—فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں۔

سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے ساتھ ہماری تلخی تھی وہ اب ختم ہوگئی ہے۔

پنجاب میں گندم کے بحران کا خدشہ ہے: ملک احمد خان بھچر

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کے بحران کا خدشہ ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ استاد، ڈاکٹر اور کسان سڑکوں پر ہیں جبکہ گورننس کہیں نظر نہیں آرہی۔

متعلقہ مضامین

  • دورہ نیوزی لینڈ؛ تماشائیوں سے کیوں لڑے، خوشدل نے راز سے پردہ اٹھادیا
  • کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق
  • کینالز سندھ کے پانی پر کیا اثر ڈالیں گی؟ وفاق آج تک واضح نہ کر سکا: شاہد خاقان
  • پیپلز پارٹی 17 سال سے حکومت کر رہی ہے، کراچی کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے:شاہد خاقان عباسی
  • پیپلز پارٹی 17 سال سے حکومت کر رہی ہے، کراچی کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی
  • کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی
  • اڈیالہ جیل پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں: ملک احمد خان
  • اسلام آباد، ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی سعدیہ دانش اور جمیل احمد کی ندیم افضل چن سے ملاقات
  • صنعتوں کو گراؤنڈ رینٹ ادائیگی کے نوٹس کیخلاف میئر کراچی عدالت طلب
  • مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں اسی تنخواہ پر کام کرتیں رہیں گی، وزیر ریلوے