نیوزی لینڈ کے بیٹر کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور:
نیوزی لینڈ کے بیٹر گلین فلپس نے سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان پاکستان کے خلاف دھواں بیٹنگ کے ذریعے شان دار سنچری بنانے کے بعد قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ پچ بہترین تھی۔
نیوزی لینڈ کے بیٹر گلین فلپس نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر پی سی بی نے بہترین کاوش کی ہے، اسٹیڈیم بہت خوب صورت بنا اور پچ بھی بہترین تھی۔
گلین فلپس نے کہا کہ پچ بہت اچھی تھی اور شروع میں تھوڑا وقت لگا ایڈجسٹ ہونے کے بعد رنز بنانا آسان ہو گیا کیونکہ ہم اپنے ہوم گراؤنڈ پر بھی اسپنرز کے ساتھ کھیلتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں صورت حال مختلف ہوگی اس کے مطابق حکمت عملی بنائیں گے۔
پاکستان کی بولنگ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو کھیلنے کے لیے کوئی خاص تیاری نہیں کی تھی، شاہین اور نسیم شاہ ورلڈ کلاس بولرز ہیں۔
گلین فلپس کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی سنچری بہت انجوائے کی، میں جس نمبر پر کھیلتا ہوں اس نمبر پر بڑی اننگز کھیلنے کا موقع کم ملتا ہے۔
نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر نے ساتھی کھلاڑی کے بارے میں کہا کہ رویندرا لائٹ میں گیند کو صحیح سمجھ نہیں سکے جس کی وجہ سے انہیں چوٹ لگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کے کے بعد کہا کہ
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد کے خلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایونٹ کے 13 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں ملتان میں مدِ مقابل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے تمام میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر ہے جبکہ ملتان سلطانز سب سے آخری پوزیشن پر ہے۔
اسکواڈ:
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ایشٹن ٹرنر، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ، جوشوا لٹل
اسلام آباد یونائیٹڈ: آندرے گوس (وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، شاداب خان (کپتان)، محمد نواز، حیدر علی، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، رائلے میریڈتھ، سلمان ارشاد