Jasarat News:
2025-04-26@04:59:13 GMT

احوال غزہ و فلسطین

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

احوال غزہ و فلسطین

انڈونیشیا کا غزہ کی پٹی میں 100 مساجد تعمیر کرنے کا اعلان
انڈونیشیا کی مساجد کونسل نے کہاہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں 100 مساجد تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انڈونیشیا کے سابق نائب صدر محمد یوسف کلہ نے بتایا کہ غزہ میں ڈیڑھ سال کے دوران ایک ہزار سے زائد مساجد شہید ہوچکی ہیں۔ پہلے قدم کے طور پر انڈونیشیا کی مساجد کونسل 10 نیم مستقل مساجد تعمیر کرے گی، جس کی کل تعداد 100 مساجد تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ انڈونیشیا کے شہری غزہ میں مساجد کی تعمیر میں مدد کے لیے اپنی آمدن کا 10 فی صد تک خرچ کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے غزہ میں متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ قائم کیا ہے اور اس بات کا تعین کریں گے کہ تعمیراتی عمل کو کیسے شروع کیا جائے۔ یوسف نے انڈونیشیا میں نمازیوں کو اس پروگرام میں شرکت کی ترغیب دیتے ہوئے تباہ شدہ مساجد کی تعمیر نو میں مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔

اسرائیلی فوجیوں نے کوریج کرنے والی فلسطینی صحافیہ کو گولی مار دی
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں جارحیت کے دوران فوجی حملے کی کوریج کرنے والی ایک فلسطینی صحافیہ کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ عینی شاہدین نے بتایاکہ قابض فوج نے طولکرم پر دھاوے کے دوران نغم الزائط کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ صحافی صہیب ابو دیاک نے بتایا کہ نغم اور دیگر فلسطینی صحافی شہر میں الشاہد چوک میں تھے جب قابض فوج نے ان پر براہ راست فائرنگ کی ۔ اسے زخمی حالت میں شہر میں ہلال احمر کے اسپتال منتقل کیا گیا ار فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے صحافیوں کو کوریج سے روکنے کے لیے ان پر فائرنگ کی اور ان پر صوتی بموں کا استعمال کیا۔

العراقیب گائوں صہیونی فوج کے ہاتھوں 235 ویں بار مسمار
گزشتہ 15سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا تواتر کے ساتھ نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں ایک بار پھر مسمار کردیا گیا۔ فلسطینی قصبے العراقیب کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے235 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔ انہدامی کارروائی میں صہیونی فوجیوں نے العراقیب گائوں کے باشندوں کے عارضی خیمے بھی اکھاڑ پھینکے اوران کی کرسیاں اور خیموں میں موجود دیگر سامان بھی لوٹ لیا۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب فلسطین میں موسم شدید خراب ہے اور بارش کا سلسلہ جاری رہے۔صہیونی فوج، پولیس اور اسپیشل فورسز کے سیکڑوں اہلکاروں نے بھاری مشینوں اور بلڈوزروں کی مدد سے شہریوں کے مکانات کی مسماری شروع کی اور سیکڑوں فلسطینیوں کو ایک بار پھر سخت موسم کے باوجود ان کی کچی جھونپڑیوں سے بھی محروم کردیا ۔

اونرواکے کام میں خلل پڑنے سے لاکھوں فلسطینیوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین اونرواکے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے اعلان کیا کہ اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے ادارے کا کام متاثر ہوگا۔ لازارینی نے بیانات میں کہا کہ اسرائیل کا اونروا پردہشت گردی کا الزام اقوام متحدہ کے اداروں کے کام میں مداخلت کا غیر معمولی واقعہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یو این آر ڈبلیو اے کی سرگرمیوں پر اسرائیل کی پابندی لاکھوں فلسطینیوں کی تقدیر کو داؤ پر لگا دے گی۔اقوام متحدہ کی ایجنسی کی موجودگی فلسطینی علاقوں میں استحکام کی ضمانت ہے۔ ہم فلسطینی علاقوں میں روزانہ 17ہزار سے زیادہ طبی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

اسرائیلی زندانوں میں قید یوں پر بہیمانہ تشدد ‘2 فلسطینی شہید
اسرائیلی جیلوں میں قید 2فلسطینی شہری صہیونی جلادوں کے وحشیانہ تشدد سے شہید ہوگئے۔ فلسطینی اسیران کے ذمے دار اداروں نے بتایا کہ قابض اسرائیلی قابض اسرائیلی زندانوں میں غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 2قیدیوں محمد شریف العسلی اور ابراہیم عدنان عاشور کی شہادت کا اعلان کیا۔ نئے شہدا کے بعد قابض ریاست کی جیلوں میں شہید ہونے والے قیدیوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔ خدشہ ہے کہ صہیونی زندانوں میں شہید قیدیوں کی تعداد بیان کردہ اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت ہزاوں فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں قید ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

نہروں کی تعمیر کا معاملہ حل ہوگیا، وفاقی حکومت پیشرفت نہیں کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی:

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نئی نہروں  کی تعمیر کا معاملہ حل ہو گیا ہے  اور فیصلہ ہوا ہے کہ نہروں کے معاملے پر  وفاقی حکومت  پیش رفت نہیں کرے گی اور دھرنے دینے والے اپنے دھرنے ختم کریں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو  کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج یہ  فیصلہ ہوا ہے کہ نہروں کے معاملے پر وفاقی حکومت پیش رفت نہیں کرے گی اور میں شکر گزار ہوں کہ آج اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا ہے اور 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ہوگا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دریاؤں میں اتنا پانی نہیں کہ نئی نہروں کا منصوبہ بنایا جائے، مجھے امید ہے کہ سی  سی آئی میں بھی یہ طے ہو گا کہ دریاؤں میں پانی نہیں تو نئی نہریں بھی نہ بنیں، اگر صوبوں کا اتفاق رائے پیدا ہو جائے تب  تو اس منصوبے کو سامنے لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنے دینے والوں کو کہوں گا کہ مسئلہ حل ہو گیا ہے، وفاقی حکومت نے ہمارا مؤقف مان لیا ہے، لہٰذا دھرنے ختم کیے جائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ نئی نہروں کا منصوبہ ختم ہو گیا ہے اور شکر ہے کہ سندھ کے عوا م کی بے چینی ختم ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ جون 2024 میں نئی نہریں بنانے کا فیصلہ کیا گیا، تب سے سی سی آئی کی میٹنگ نہیں ہوئی، لوگوں میں بے چینی پھیل گئی، کچھ بیانات ایسے آ رہے تھے جیسے کوئی نئی نہر بن رہی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا اور بتایا کہ جو فیصلہ ہوا وہ  غلط اعداد و شمار پر ہوا، ہم نے  نہروں کی تعمیر کے معاملے پر آئینی طریقہ اختیار کیا۔

بھارتی جارحیت  سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جو آج قومی سلامتی کمیٹی میں  حکومت نے فیصلے کیے ہیں، پیپلز پارٹی اور قوم اس کے پیچھے کھڑی ہے، جو معاہدہ یہ ختم نہیں کر سکتے بھارتی حکومت نے اس کو ختم کرنے کی بات کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہلاکتوں کے واقعے کی مذمت سب نے کی لیکن جو بھارتی حکومت کا ردعمل آیا اس کی بھی مذمت کرنی چاہیے، بھارت نے بغیر سوچے سمجھے پاکستان کے خلاف الزامات عائد کیے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ ابتک کتنے لاکھ فلسطینی بے گھر ہو ئے؟ اقوام متحدہ نے بتا دیا
  • فلسطین : بندر کی بلا طویلے کے سر (چھٹا اور آخری حصہ)
  • فلسطین سے دکھائوے کی محبت
  • غزہ پر مستقل قبضے کا اسرائیلی خواب
  • غزہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید
  • نہروں کی تعمیر کا معاملہ حل ہوگیا، وفاقی حکومت پیشرفت نہیں کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • فلسطین اور کشمیر او آئی سی کے ایجنڈے میں سرِفہرست ہیں، یوسف ایم الدوبی
  • لازم ہے کہ فلسطین آزاد ہو گا
  • ناقص منصوبہ بندی کے نقصانات
  • امریکا: ٹیکساس کے گورنر نے مسلمانوں کو گھروں اور مساجد کی تعمیر سے روک دیا