مسافروں کو حیدرآباد کے ثقافتی مقامات کی سیر کرائیں گے، ذوالفقار علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم سندھ کو اور خصوصا تھر کو نمایاںکرنے جارہے ہیں جو ایسے مقامات نہیں دیکھ سکتے ان کو زبردست موقع مل رہا ہے۔ وہ کراچی سے زیرو پوائنٹ تک چلنے والی سفاری ڈیزرٹ ٹرین حیدرآباد پہنچنے پر
ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹرین ٹورازم ڈپارٹمنٹ نے چلائی ہے ،اس ٹرین کے مسافروں سے کسی قسم کا ٹکٹ وصول نہیں کیا گیا ہے۔ مسافروں کو حیدرآباد کے ثقافتی مقامات کی سیر کرائیں گے۔ مکھی ہاﺅس، بمبئی بیکری و دیگر مقامات پر لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تھر سے بچوں کی اموات کی منفی خبریں آ تی تھیں آ ج پورے پاکستان کے لیے مثبت خبر ہے کہ پہلی سیاحتی ٹرین تھر پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گورکھ ہل اسٹیشن کا مجھے چیرمین بنایا گیا ہے، آ نے والے وقت میں گورکھ کی شاہراہوں کو بہتر بنائیں گے، کوشش کریں گے کہ نئے روٹس نوری آ باد سے نکالا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
پشاور:ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں کی نشاندہی پر 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عادل رضا اور مشرف محمود نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ376 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے البانیہ کے ورک ویزے جعلی نکلے، مسافروں کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے 3 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر احمد شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔