Nai Baat:
2025-08-01@21:14:58 GMT

انقلابِ اسلامی ایران کی 46 ویں سالگرہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

انقلابِ اسلامی ایران کی 46 ویں سالگرہ

ایران بھر میں دھہ فجر کی تقریبات عروج پر ہیں، یہ عشرہ ایران کی تاریخ کے اہم ترین ادوار میں سے ایک ہے، جو یکم فروری 1979 ء کو امام خمینی کی شاندار واپسی سے 11 فروری کو اسلامی انقلاب کے اعلان پر ختم ہوتا ہے۔ ہم پوری ایرانی قوم اور قیادت کو عظیم انقلاب اسلامی ایران کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جمہوریہ اسلامی ایران کے انقلابی عوام نے بانی انقلابِ اسلامی آیت اللہ روح اللہ خمینی کی دانشمندانہ قیادت میں رضا شاہ پہلوی کی سیکولر اور امریکی حمایت یافتہ رِجیم کے خلاف آواز اٹھائی۔ رضا شاہ پہلوی کی حکومت نے ایرانی معاشرے میں بہت سے مصائب، معاشی خلاء اور عدم مساوات کو جنم دیا تھا اور اس کی خفیہ پولیس (ساواک) نے ایرانی نوجوانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا، اس لیے نچلے طبقے، علمائ، تاجر برادری اور طلباء میں بڑے پیمانے پر سیکولر حکومت کے خلاف بے اطمینانی پھیل گئی، جس کے نتیجے میں 1978ء میں امام خمینی کی حمایت میں اضافہ ہوا جو پیرس میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

انقلابِ اسلامی ایران کے بانی امام خمینی مرجع تقلید ہونے کے ساتھ اعلیٰ پائے کے سیاستدان بھی تھے۔ امام خمینی نے 14 سال جلاوطنی میں گزارے جس میں سے زیادہ تر عرصہ عراق میں گزارا۔ ان کو شروع میں 1964ء میں ایران سے ترکی جلاوطن کیا گیا جہاں وہ برسا شہر میں تقریبا ایک سال تک مقیم رہے۔ 1965ء میں امام خمینی کو عراق کے مقدس شہر نجف اشرف جانے کی اجازت دی گئی۔ جہاں وہ طویل عرصے تک جلاوطن رہے۔ بعد ازاں عراقی حکومت پر مغربی دباؤ کے باعث اْنہیں وہاں سے نقل مکانی پر مجبور کیا گیا اور انہوں نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے نوفل لوشاتو کا رخ کیا۔ نجف اشرف میں قیام کے دوران انہوں ایرانی عوام کے نام دروس کے ذریعے انقلابِ اسلامی کے حوالے سے شعور اْجاگر کرتے ہوئے اسلامی حکومت کے خدوخال سے متعلق ایرانی عوام کے درمیان آگاہی پیدا کی۔ انہوں نے اپنے دروس کے دوران شاہ ایران کی حکومت پر شدید تنقید کی اور اْنہیں یہودی ایجنٹ اور امریکی پٹھو قرار دیا۔ رضا شاہی حکومت کے خلاف مظاہرے بڑھنے لگے اور امام خمینی کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ جلاوطنی کے آخری ایام میں امام خمینی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور اہم شخصیات کے ذریعے اپنے پیغامات ایرانی عوام کے نام برابر پہنچاتے رہے۔ اس دوران مختلف ایرانی رہنماؤں کا امام خمینی کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

1979ء میں جب ایرانی عوام اسلامی انقلابی تحریک کے سلسلے میں جابر شہنشاہ رضا شاہ پہلوی حکومت کے خلاف مختلف شہروں، علاقوں، گلی کوچوں اور سڑکوں پر سراپا احتجاج تھے تو شدید عوامی دباؤ اور حکومت مخالف مسلسل مظاہروں کے نتیجے میں 16 جنوری1979 ء کو شاہ ایران نے ملک سے فرار کا راستہ اختیار کیا اور فرانس چلے گئے، جس کے دو ہفتے بعد امام خمینی نے ایران واپس آنے کا اعلان کردیا۔ امام خمینی کی واپسی کا اعلان ہوتے ہی اْس وقت کے وزیراعظم شاپور بختیار نے ملک کے ہوائی اڈے بند کرنے کا حکم دے دیا۔ اس حکم کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج اور مظاہرے ہوئے جس میں متعدد افراد شہید ہوگئے۔ احتجاج کے نتیجے میں 29 جنوری کو ہوائی اڈے کھولنے کا حکمنامہ جاری ہوا۔ بالآخر یکم فروری 1979ء کو آیت اللہ خمینی اسلامی انقلاب کے بانی کی حیثیت سے 14 سال تک ملک بدری اور عراق و فرانس میں جلاوطنی کے بعد وطن واپس لوٹے اور ایران کے انقلابی عوام نے لاکھوں کی تعداد میں جمع ہوکر اپنے عظیم انقلابی قائد کا پرتپاک استقبال کیا۔ امام خمینی کی آمد نے حکومت کے خلاف جاری احتجاج میں شدت پیدا کردی۔ 8 فروری کو فضائیہ کے اعلیٰ افسران اور اہلکاروں نے امام خمینی کے پاس اپنی وفاداری کا اعلان کردیا۔ 11 فروری کو مسلح افواج کے اعلی افسران نے امام خمینی کے گھر پر حاضری دے کر بانی انقلاب اسلامی کے ساتھ یکجہتی اور ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے استعفیٰ پیش کئے۔مسلح افواج کے اس تاریخ ساز فیصلے کے بعد حکومتی ادارے معطل ہوگئے اور 11 فروری 1979ء کو اسلامی انقلاب کی باضابطہ کامیابی کا اعلان ہوگیا۔ یوں ایران میں اسلامی جمہوریہ کی حکومت کے قیام کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ حالات قابو سے باہر ہونے کے بعد شاپور بختیار بھی فرانس فرار ہوگئے اور اس طرح ایران میں ہزاروں سال سے قائم پہلوی شہنشاہی حکومت کا خاتمہ ہوکر اسلامی جمہوری حکومت کا سورج طلوع ہوا۔امام خمینی نے عوام سے پْرامن رہنے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کا حکم دیا، حالات معمول پر آتے چلے گئے اور یوں طویل جدوجہد کے بعد عظیم ایرانی عوام کا ملک میں اسلامی انقلاب کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔

ایران کے اسلامی انقلاب نے نہ صرف خطے کی سیاسی تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا بلکہ ایک ایسے راستے کا آغاز کر دیا ہے جس کا خاتمہ یقینی طور پر استکباری طاقتوں کی تباہی پر ہوگا۔ آج انقلابِ اسلامی ایران عالمی استکبار کے خلاف مظلوم اور کمزور اقوام کی اْمید بن گئی ہے۔ اس عظیم انقلاب نے دنیائے کفر و استکبار کے ایوانوں میں بھونچال برپا کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں آج غزہ فلسطین کے مجاہدین کی مزاحمت نے امریکہ اور اس کے بغل بچہ اسرائیل کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے امریکہ و اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف بھرپور قائدانہ کردار ادا کیا۔ گزشتہ سال ایران میں ہیلی کاپٹر فضائی حادثہ کے نتیجے میں دیگر اہم رہنماؤں سمیت اْن کی شہادت ہوئی۔ جس کے بعد ایران میں عبوری حکومت کا قیام عمل میں آیا۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ساتھ ہی دستور کے مطابق دی گئی مدت کے دوران نئے ایرانی صدر کے انتخاب کا اعلان کیا۔ ایرانی عوام نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال کے تناظر میں تمام تر مشکلات کے باوجود آپس میں اتحاد و اتفاق کی فضاء کو قائم رکھا، انتخابات ہوئے اور مسعود پزشکیان نئے ایرانی صدر منتخب کرلیے گئے، جو اِس وقت پوری جرأت اور تندہی کیساتھ اپنے فرائضِ منصبی سرانجام دے رہے ہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ملک کی پیٹرولیم برآمدات کو صفر پر لانے کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ اگر امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ ہماری معیشت تیل پر انحصار کرتی ہے تو یہ اْن کی غلط فہمی ہے، ہمارے پاس تیل کے علاوہ اور بھی بہت سارے ذرائع آمدن موجود ہیں۔ایرانی صدر نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک طاقتور ملک ہیں اور ہمارے ذخائر اور وسائل دنیا میں غیر معمولی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی اپنے حالیہ بیان میں پڑوسی ممالک کے ساتھ مضبوط اور گہرے دوستانہ تعلقات کو ملک کی خارجہ پالیسی کی بنیادی ترجیح قرار دیا ہے۔ عراقچی نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی میں پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بنیادی اہمیت حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تہران نے سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دور حکومت میں علاقائی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اچھی ہمسائیگی کی پالیسی کا آغاز کیا، جسے پزشکیان حکومت نے جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اچھی ہمسائیگی کی پالیسی کی بنیاد پر سعودی عرب کے ساتھ ایران کے سفارتی تعلقات پہلے ہی بحال ہو چکے ہیں۔

پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے دوستانہ روابط پر مبنی تاریخی تعلقات قائم ہیں۔ نہ صرف حکومتی سطح پر بلکہ ایران اور پاکستان کے عوام بھی گہرے ثقافتی، تہذیبی، اسلامی رشتوں کی بدولت آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی، ثقافتی، مذہبی وفود کے تبادلوں کا سلسلہ ایک مسلسل عمل ہے، جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ دونوں ممالک کسی بھی بین الاقوامی دباؤ کی پرواہ کیے بغیر گہرے دوستانہ ثقافتی، تہذیبی رشتوں میں منسلک ہیں۔ پاکستانی زائرین کی ایک بڑی تعداد کا ایران کے راستے عراق کربلا و نجف میں مقاماتِ مقدسہ کی زیارات کے سلسلے میں آمد و رفت جاری رہتی ہے۔ اپریل 2024ء میں شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے تاریخ ساز دورہ پاکستان کے موقع پر دوطرفہ تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق ہوا، جبکہ سکیورٹی، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر مبنی معاہدوں، مفاہمی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوئے۔ دونوں برادر ملکوں نے خطے کے حالات کے تناظر میں دہشت گردی پر قابو پانے کے حوالے سے مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرنے سے بھی اتفاق کیا۔شہید ایرانی صدر اس سے قبل بھی پاک-ایران بارڈر پر تشریف لاکر پاکستانی سائیڈ پر بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کرچکے تھے۔ شہید ایرانی صدر نے اپنے تین روزہ دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد اور لاہور میں مختلف سرکاری اور عوامی تقریبات میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے لاہور میں شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی اور انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شہید ایرانی صدر کے ساتھ پاکستان آئے ہوئے وفد میں اْن کی اہلیہ اور شہید وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہ یان، کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔

حال ہی میں پاکستان اور دیگر دوست ممالک کی کوششوں کے نتیجے میں سعودی-ایران تعلقات معمول پر آگئے ہیں جو دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات اور خطے میں مستقبل کی صف بندی کے حوالے سے نہایت مفید اور مثبت اثرات کا پیش خیمہ ثابت ہونگے۔ دْنیا بھر بالخصوص مشرقِ وسطیٰ میں امریکی-صیہونی اور مغربی گٹھ جوڑ کے خلاف مسلم ممالک سمیت روس، چین پر مبنی بلاک خطے کے مستقبل کے حوالے سے بڑی اور مثبت تبدیلیاں لانے کا باعث بنے گا۔ (انشاء اللہ!)

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: شہید ایرانی صدر اسلامی انقلاب امام خمینی کی حکومت کے خلاف اسلامی ایران کے نتیجے میں ایرانی عوام کے حوالے سے ایران میں پاکستان ا ایران کی کا اعلان کے دوران انہوں نے اسلامی ا ایران کے رضا شاہ کے ساتھ دیا ہے کے بعد

پڑھیں:

لاہور، جماعت اسلامی اور پنجاب حکومت کے حق دو بلوچستان مارچ پر مذاکرات کامیاب

لاہور، جماعت اسلامی اور پنجاب حکومت کے حق دو بلوچستان مارچ پر مذاکرات کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد حق دو بلوچستان مارچ پر معاملات طے پاگئے، لانگ مارچ کے شرکا منصورہ سے لاہور پریس کلب جائیں گے جبکہ جماعت اسلامی کے رہنماوں پر مشتمل وفد مطالبات پر مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گا۔
پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان حق دو بلوچستان مارچ کے حوالے سے دوسرے روز بھی مذاکرات میں پنجاب حکومت کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر قانون صہیب بھرتھ اور خواجہ سلمان رفیق نے شرکت کی جبکہ لیاقت بلوچ، امیر العظیم اور ہدایت الرحمن بلوچ نے جماعت اسلامی کی نمائندگی کی۔
مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ایک پرامن، تعمیری اورمثبت کردار ادا کیا، مذاکرات نتیجہ خیز رہے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے پا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان حق دو مارچ کے شرکا اب لاہور پریس کلب کی جانب روانہ ہوں گے، جہاں وہ پرامن طریقے سے اپنے موقف کو اجاگر کریں گے، اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ مظاہرین کے تمام جمہوری و آئینی حقوق کا احترام ہو۔
مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت بلوچ بھائیوں کی مکمل میزبانی کرے گی اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے بھائی ہیں، ان کے تحفظ، سہولت اور عزت کا خیال رکھنا ہماری اخلاقی و آئینی ذمہ داری ہے۔جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کی درخواست پر مارچ کی قیادت سے مذاکرات کیلئے وفاق کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کا 8 رکنی وفد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں اسلام آباد جائے گا، وفاق میں مذاکرات کے بعد باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا، اس دوران لانگ مارچ کے شرکا لاہور ہی میں قیام کریں گے۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان سے روانہ ہونے والا کارواں سیاسی، جمہوری، پرامن جدوجہد کا استعارہ ہے، راستے میں کارواں کو روکا گیا لیکن پھر بھی کارکن مشتعل نہیں ہوئے، لاہور میں پنجاب حکومت نے خواہش کااظہار کیا کہ ہم ان کے ساتھ مذاکرات کریں۔ لیاقت بلوچ کاکہناتھا کہ مذاکرات کی بنیادی بات تھی کہ بلوچستان سے روانہ ہونے والے مارچ کو روک دیا گیا، کہیں بھی کوئی کشیدگی نہیں ہوئی، بلوچستان کے عوام ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں، ان کا کارواں اسلام آباد کی جانب جارہا ہے، وفاق کی حکومت کے پاس اسکا حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنی خواہش ظاہر کی کہ پنجاب میں ہم نے کے ساتھ مذاکرات کریں اور اسکا حل نکالیں ، ہمارے لیے بہت ہی پریشان کن چیز تھی کہ منصورہ کا محاصرہ پولیس نے کر رکھا ہے ، ہم چاہتے تو بڑا احتجاج کرسکتے تھے، لیکن ہم نے اصل مسئلے کو ترجیح دی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے مذاکرات میں پیش رفت ہوچکی ہے، جس میں حکومتی ٹیم کی کاوش شامل ہے، اگر ایک کمیٹی تشکیل پاجاتی ہے اور عندیہ دیا جاتا ہے کہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں تو پھر اسلام آبد میں تمام مطالبات پر مذاکرات ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلیجنڈ لیگ، بھارت کا راہِ فرار، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار لیجنڈ لیگ، بھارت کا راہِ فرار، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار ٹرمپ کا مودی کو زبردست جھٹکا، بھارت پر 25فیصد درآمدی ٹیرف لگانے کی دھمکی پاکستان نے نام نہاد آپریشن سندور کے بارے میں بھارتی رہنماوں کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کردیا مالٹا کا بھی ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان،فن لینڈ نے بھی تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا شبلی فراز کا چیف جسٹس کو خط، 9مئی کے مقدمات میں عدالتی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار آئی ایم ایف کی پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر ڈاکٹر کا سرکاری دورہ پاکستان، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں شیڈول
  • ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے
  • ایران سنگین آبی بحران کے دہانے پر ہے، ایرانی صدر
  • امریکا اور اتحادیوں کا ایران پر بیرون ملک قتل و اغوا کی سازشوں کا الزام
  • ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
  • امریکا کا ایران سے تجارتی تعلقات اور تیل خریدنے پرچھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائدکرنے کا اعلان
  • صیہونی، اسلامی ممالک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، محمد باقر قالیباف
  • بنگلہ دیش: کامیاب طلباء تحریک کی پہلی سالگرہ پر انسانی حقوق کمشنر کا پیغام
  • لاہور، جماعت اسلامی اور پنجاب حکومت کے حق دو بلوچستان مارچ پر مذاکرات کامیاب
  • زائرین امام حسین کیلئے زمین راستوں کی بندش کیخلاف لاہور میں مظاہرہ