اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اسلام آباد : پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی، جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور غزہ میں فلسطینیوں کی مشکلات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اسحاق ڈار نے غزہ میں فلسطینیوں کی بے گھر ہونے کی صورتحال کو انتہائی پریشان کن اور غیر منصفانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی سرزمین صرف فلسطینی عوام کی ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہی سب سے بہتر اور منصفانہ راستہ ہے۔ پاکستان ہمیشہ فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا رہے گا، اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو گا۔
اسحاق ڈار نے یہ بھی تجویز دی کہ اس مسئلے پر بات چیت کے لیے او آئی سی وزرائے خارجہ کا ایک غیر معمولی اجلاس بلایا جائے، جس کی پاکستان حمایت کرے گا۔ دونوں وزراء نے اس معاملے پر آئندہ بھی مسلسل رابطے رکھنے پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی۔(جاری ہے)
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی، ملاقات میں پارلیمانی تبادلوں، تجارت اور دیگر شعبوں میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غذائی تحفظ، دفاع اور علاقائی رابطوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منظرنامے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔