وزارات ماحولیات نے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ تبدیل کردیا، سیکرٹری چئیرپرسن بورڈ تعینات ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
وزارات ماحولیات نے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ تبدیل کردیا، سیکرٹری چئیرپرسن بورڈ تعینات ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) وزارت ماحولیات تبدیل و انوائرمنٹل کوارڈینشن نے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کو تبدیل کردیا ،،
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری انوائرمنٹ آسیہ حمیرا چوہدری کو وائلڈ لائف بورڈ کا چئیرپرسن بنا دیا گیا ہے جبکہ بورڈ کے دیگر ممبران میں جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن وزارت ماحولیات ، سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ ، مئیر کی اجازت سے بیس سکیل کے ایک ممبر ایم سی آئی سے ہوگا اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی بورڈ کے ممبر ہونگے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وائلڈ لائف بورڈ اسلام آباد سب نیوز
پڑھیں:
ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں مبینہ طور پر جعلی بین الاقوامی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے صحت کی جعلی دستاویزات پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، اے بی این نیوز نے شہر میں کام کرنے والے مبینہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیٹ ورک پر افراد کو جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا شبہ ہے۔
رپورٹ نے سرکاری صحت کے ریکارڈ کے غلط استعمال اور صحت عامہ اور بین الاقوامی سفری تعمیل کے لیے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
حکام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ الزامات کی تحقیقات کریں گے اور اگر دعوے درست ثابت ہوئے تو ملوث پائے جانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔