کراچی:

سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں گانے سے شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان ایک بار پھر متنازع گفتگو کے باعث خبروں میں آ گئے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں ان کی شادی سے متعلق گفتگو اور میزبان کے ساتھ رویے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پروگرام کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ خود کو سنگل کہتے ہیں، تو کس لڑکی سے شادی کرنا چاہیں گے؟ جس پر چاہت فتح علی خان نے جواب دیا میں آپ جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور پچھلے ایک سال سے آپ کے پیچھے پڑا ہوں۔

اس جواب پر میزبان نے مؤدبانہ انداز میں معذرت کی اور کہا کہ ان کے گھر والے سخت ہیں اور میری اپنی پسند بھی مختلف ہے، تاہم اس کے باوجود چاہت فتھ علی خان پروگرام کے دوران کئی بار میزبان کو شادی کی پیشکش اور انکی خوبصورتی کی تعریفیں کرتے رہے۔

چاہت فتح علی خان نے مزید انکشاف کیا کہ 38 خواتین انہیں شادی کی پیشکش کر چکی ہیں جبکہ میزبان نے سوال کیا کہ دو درجن لڑکیاں آپ سے شادی کی خواہشمند ہیں آپ ان کو نظرانداز کیوں کر رہے ہیں؟ جس پر گلوکار کا کہنا تھا کہ دل کی بھی بات ہوتی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب وہ تنقید کی زد میں آئے ہوں، اس سے قبل بھی ان کی میزبان متھیرا کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ متھیرا کی کمر پر ہاتھ رکھتے نظر آئے۔

لاہور میں میوزک اکیڈمی کھولنے کا اعلان

پروگرام میں گلوکار نے اپنے نئے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد لاہور میں میوزک، سنگنگ اور ماڈلنگ اکیڈمی کھولنے جا رہے ہیں جہاں وہ موسیقی کے شوقین افراد کو تربیت دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ **"میں شادی میں پرفارم کرنے کی 5 لاکھ روپے فیس لیتا ہوں، جس میں 50 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیتا ہوں۔"

چاہت فتح علی خان نے گلوکار علی ظفر کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ علی ظفر کی عزت کرتے ہیں اور علی ظفر نے انہیں اپنے گانے کی پیشکش کی تھی، لیکن وہ پہلے ہی اپنا پی ایس ایل کا گانا ریلیز کر چکے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان کی پیشکش شادی کی

پڑھیں:

’اسلام میں سر ڈھانپنا فرض نہیں‘، حمزہ علی عباسی کا حجاب پر متنازع مؤقف تنقید کی زد میں

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کو حجاب سے متعلق متنازع بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔

حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اسلام میں حجاب سے متعلق احکامات پر بات کی اور کہا کہ اسلام میں سر کو ڈھانپنا فرض نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری سمجھ کے مطابق سورۃ احزاب میں صرف ایک جگہ یہ بات بتائی گئی ہے جہاں پر نبیؐ کی بیویوں کو ہدایات دی گئی ہیں اور وہ صرف ان کے لیے خاص احکامات تھے لیکن باقی مسلمان عورتوں کے لیے نہیں تھے۔

@nadialifestyle3gm Hamza Ali Abbasi Shocking Statement about Parda in Islam #hijabwithmee #hamzaaliabbasi #islam #hijab ♬ original sound – Muhammad Danish

حمزہ علی عباسی کے اس متنازع بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ایک آیت کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ اے نبی اپنی بیویوں، بیٹیوں اور مسلمان عورتوں سے کہہ دو کہ وہ باہر نکلا کریں تو اپنے چہروں پر چادر لٹکا کر گھونگھٹ نکال لیا کریں یہ ان کی شناخت ہو گی تو کوئی ان کو ایذا نہ دے گا اور اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ جب اللہ نے حکم دیا ہے تو اس میں بحث کی گنجائش ہی نہیں ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ مذہب کے معاملے میں اس کی باتوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ یہ ٹی وی اور فلموں سے تعلق رکھتا ہے، وہیں تک رہے۔ دین کی باتیں اُن لوگوں کے لیے ہیں جو علم رکھتے ہیں، نہ کہ فنکاروں کے لیے۔

یہ بھی پڑھیں: مردوں کی 4 شادیوں سے متعلق حمزہ علی عباسی کی رائے کیا ہے؟

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ اس شخص کی من گھڑت تشریحات ہیں اور افسوس ہوتا ہے جب باشعور لوگ لبرل خیالات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ایک مداح نے کہا تم اپنی بیوی کو حجاب لینے کی تلقین نہ کرو لیکن دوسری مسلمان عورتوں کو بغاوت پر نہ اکساؤ۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی ایک مشہور پاکستانی اداکار ہیں جنہیں ’پیارے افضل‘، ’من مائل‘، اور ’الف‘ جیسے ہٹ ڈراموں میں شاندار اداکاری کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2019 میں اسلام سے قریب ہونے کیلئے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کرنے کا بیان دیا تھا جس کے بعد وہ کئی عرصے تک کسی بھی ڈرامہ یا فلم انڈسٹری میں نظر نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی شادی سے قبل نیمل خاور کو میرے فون سے میسج کرتے تھے، عاطف اسلم کا انکشاف

اداکار نے مختلف انٹرویوز میں بھی شوبز سے وقتی کنارہ کرنے اور اسلامی نظریے پر بات کی۔ پھر انہوں نے ایک انٹرویو میں شوبز چھوڑنے کے بیان کی ضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنی ویڈیو میں شوبز کو خیرباد کرنے کا نہیں کہا تھا، میں نے کہا کہ میں خدا اور آخرت سے متعلق کچھ نتائج پر پہنچا ہوں اور مجھے اس بارے میں جاننا ہے جس کیلئے میں شوبز سے بریک لے رہا ہوں، میں نے یہ بھی کہا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ میں اسلام کی خاطر فنون لطیفہ چھوڑ رہا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اسلام میں پردہ حمزہ علی عباسی حمزہ علی عباسی بیان نیمل خاور

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کا قتل، تفتیش میں معاونت کیلئے 10 رکنی ٹیم تشکیل
  • ایشیا کرکٹ کپ کا میزبان متحدہ عرب امارات ہوگا
  • راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کا قتل، اہم شواہد ملنے کے بعد قبر کی رسیدیں اور بیلچہ بھی برآمد کرلیا گیا
  • راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کا قتل، فیملی سمیت 8 افراد گرفتار
  • بھارتی کرکٹر یش دیال کا نابالغ لڑکی سے زیادتی کا معاملہ بھی سامنے آگیا
  • ربیکا خان کا عمرے کی ویڈیوز پر تنقید والوں کو کرارا جواب
  • ’اسلام میں سر ڈھانپنا فرض نہیں‘، حمزہ علی عباسی کا حجاب پر متنازع مؤقف تنقید کی زد میں
  • جنت مرزا کو کس بھارتی ہیرو کیساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی؟ ٹک ٹاک اسٹار نے بتا دیا
  • کوئٹہ، بدکاری کے بعد شادی نہ کرنے پر مرد کیخلاف مقدمہ درج
  • کوئٹہ، سیاہ کاری کے بعد شادی نہ کرنے پر مرد کیخلاف مقدمہ درج