اسلام آ باد:

 صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری آج پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئے جہاں وہ پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے جانشین پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کریں گے۔

دورے کے دوران، صدر مملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔ 
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

صدر زرداری کی خواہش پر بی آئی ایس پی کی رقم 700 ارب کی گئی: روبینہ خالد

روبینہ خالد—فائل فوٹو

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی خواہش پر بی آئی ایس پی کی رقم 700 ارب روپے کر دی گئی ہے۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی ہے۔

روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ مستحق خواتین کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی پر غور کیا جا رہا ہے۔

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بتایا کہ امداد لینے والی خواتین کا دوبارہ سروے کیا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کی رقم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیرپوریونین آف جرنلسٹ کے ضلعی صدر کی والدہ انتقال کر گئیں
  • سوات واقعے پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ
  • صدر زرداری کی خواہش پر بی آئی ایس پی کی رقم 700 ارب کی گئی: روبینہ خالد
  • بلاول بھٹو زرداری کا معروف سیاسی مذہبی شخصیت آغا مرتضیٰ پویا کے انتقال پر اظہار افسوس
  • معروف سیاسی و مذہبی شخصیت آغا مرتضیٰ پویا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
  • جی بی اسمبلی، آغا خان چہارم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد منظور
  • معروف سیاسی و مذہبی شخصیت آغا مرتضیٰ پویا انتقال  کر گئے
  • معروف سیاسی و مذہبی شخصیت آغا مرتضیٰ پویا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی کی شرجیل میمن سے ملاقات
  • گورنر کے پی کی شرجیل میمن سے ملاقات، عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر حکومت سندھ کی تعریف