اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات  میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 10 فروری کو 2 روزہ دورے پریو اے ای جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں عالمی رہنما، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے اور  پاکستان کی معیشت، ڈیجیٹل ترقی اور حکومتی اصلاحات پر روشنی ڈالیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ وزیراعظم عالمی رہنماؤں، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا، پاکستان اور  یو اے ای کے درمیان معیشت، تجارت، مختلف شعبوں میں قریبی تعاون ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف کریں گے

پڑھیں:

  وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات

اویس کیانی :وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ جاری ہے ، وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدررجب طیب ایردوان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل پہنچ گئے.

دونوں رہنماؤں کی دو طرفہ ملاقات شروع  ہوگئی ہے ،صدر رجب طیب اردوان  وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دینگے.

دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، جسے پاکستان ٹیلی ویژن براہ راست نشر کرے گا

صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں، اردگان: دہشت گردی کیخلاف تعاون پر شکریہ، شہباز شریف
  • انسداد دہشت گردی کےلیے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں، شہباز شریف
  •   وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات
  • امریکی صدر ٹرمپ اگلے ماہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے
  • وزیر اعظم شہباز شریف دو روزے دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر استقبال
  • وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے