خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 7 خوارج ہلاک، 5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 فروری 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران 7 خوارج ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیان شب سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اس آپریشن کے نتیجے میں خوارج رحمت سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے اور 2 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہو گئے، علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔(جاری ہے)
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 7 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پ فورسز کو شاباش دیتے ہیں، خیبرپختونخواہ میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز لائق تحسین ہیں، سیکیورٹی فورسز کی بہادری پر قوم کو فخر ہے۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
فتنہ خوارج سے لڑتے ہوئے شہید میجر معیز عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج سے لڑتے ہوئے شہید میجر معیز عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ کے بعد شہید کا جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
خوارج کیخلاف آپریشن: بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنیوالے میجر معیز شہید27 فروری 2019ء کو بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنے والے پاک فوج کے میجر سید معیز عباس شاہ جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے میجر معیز عباس اور لاںس نائیک جبران اللّٰہ شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے، دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ میجر معیز عباس شہید کی قربانی بہادری اور قربانی حب الوطنی کی اعلیٰ روایتوں کی علمبردار ہے، ہم اپنے شہداء کے مقروض ہیں، شہداء کا لہو ہمارے وطن کی بنیاد ہے۔