پاکستان ریلوے کا نجکاری سے متعلق اہم فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ریلویز نے نجکاری سے متعلق اہم قدم اٹھاتے ہوئے مزید سات مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان ریلویز نے نجکاری سے متعلق اہم قدم اٹھاتے ہوئے مزید سات مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ٹرینوں کی نیلامی کیلیے بڈز وصولی 25 فروری تک ہو گی۔
ذرائع کے مطابق جن ٹرینوں کو نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، راولپنڈی ایکسپریس اور موہنجو دڑو ایکسپریس شامل ہیں۔
اس حوالے سے ریلویز حکام کا موقف بھی سامنے آیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کو پرائیوٹائز نہیں بلکہ آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ آؤٹ سورسنگ سے مسافروں کو سہولتوں کی فراہمی اور ریونیو میں بہتری آئے گی۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں طلاق اور خلع کی شرح میں تشویشناک اضافہ، وجہ کیا ہے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ٹرینوں کو
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کی صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں
ایس آئی ایف سی کی جامع حکمت عملی کے مثبت اثرات آنے شروع ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی معروف انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی نے فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل کر لی ہے۔
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈکی نجکاری سے کسانوں کو جدید، تیز ، شفاف اور مؤثر مالی خدمات کی فراہمی ممکن ہوسکےگی جبکہ بی وائی ڈی (بِلڈ یور ڈریمز) کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے مقامی کمپنیوں سے اشتراک ہوا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کی طرف سرمایہ کاروں کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مزید برآں رواں سال گرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کےتحت گرین پاک لگون گڈانی اور گرین پاک ریورفرنٹ ناران کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔
پاکستان میں ماحول دوست سیاحت کو نئی جہت، گرین ٹورزم منصوبوں کی رفتار میں نمایاں تیزی آئی ہے جبکہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی منصوبے ملکی معیشت میں بہتری کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔