سری لنکا میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی انوکھی وجہ سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
COLOMBO:
سری لنکا میں آج ہونے والے بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی وجہ سے معمولات زندگی معطل ہو کر رہی گئی، ابتدائی طور پر اس کا سبب ایک بندر کو ٹہرایا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آج ہونے والے بریک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں معمولات زندگی معطل ہو گئی، جبکہ اسپتالوں میں متعدد آپریشن منسوخ کرنا پڑے۔
سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کولمبو میں سیلون الیکٹرسٹی بورڈ کے گرڈ اسٹیشن میں آج صبح 11 بجے تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی، انجنیئرز اور عملے نے 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد بجلی بحال کی۔
حکام کے مطابق اب بھی متعدد علاقے بجلی سے محروم ہے، جہاں بجلی کی بحالی کے لیے عملہ کام کر رہا ہے۔
دلچسپ بات یہ کہ ملک میں بجلی کے اس بریک ڈاؤن کا ذمہ دار ایک بندر کو ٹہرایا گیا ہے، وزیر توانائی کمارا جیا کوڈے کے مطابق گرڈ اسٹیشن میں ایک بندر گھس گیا تھا جس کی گرڈ کے آلات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس بریک ڈاؤن میں بندر کی کارستانی کے حوالے سے مزید کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بریک ڈاؤن
پڑھیں:
صوبہ بھر میں چینی کی مہنگے داموں فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
کلیم اختر:صوبہ بھر میں چینی کی مہنگے داموں فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، متعلقہ اداروں نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والے دکانداروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات درج کر کے جرمانے عائد کیے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2950 دکانداروں کیخلاف کارروائیاں کر کے 28 افراد کو گرفتار کیا گیا،182 افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے،2740 افراد کو جرمانے عائد کئے گئے،ضلع لاہور میں مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر 92 دکانداروں کیخلاف کارروائی کی گئی۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
انتظامیہ نے7دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے، 3 افراد گرفتار کرادئیے۔
نوید شہزاد مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔