Jasarat News:
2025-09-18@14:08:59 GMT

بابو سر

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

بابو سر

قراقرم ہائے وے سے بابوسر ٹاپ کے لیے سڑک جہاں سے مڑتی ہے اسے چلاس گیٹ وے کہتے ہیں. اس مقام پر درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تھا. ٹھیک چالیس کلومیٹر کے بعد بابوسر ٹاپ پر سات ڈگری سینٹی گریڈ. گویا چالیس کلومیٹر اور ڈیڑھ گھنٹے کے مسافت پر تینتیس درجہ کا فرق… حیرت انگیز جغرافیہ
جی میں آئی کہ کیا ایسا کوئی اور بھی مقام دنیا میں ہوگا.

جہاں اسی قدر یا اس سے ملتے جلتے فاصلے کے فرق سے اتنا زیادہ درجہ حرارت تبدیل ہوتا ہو. مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا.. اس کا جواب تھا
ہاں، مختصر فاصلے پر درجہ حرارت کے نمایاں فرق کی کئی مثالیں موجود ہیں، جیسا کہ آپ نے چلاس اور بابوسر ٹاپ کے درمیان ذکر کیا ہے:
جب تفصیلات دیکھیں تو علم ہوا کہ ابھی تک روئے زمین پر دوسری کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں آپ کسی بھی زبردست سواری میں سوارہوکر گھنٹے ، ڈیرھ گھنٹے میں چالیس درجہ حرارت سے سات درجہ حرارت تک پہنچ سکیں. ہم نے آج تک اس زبردست سیاحتی نعمت کو دنیا پر آشکار ہی نہیں کیا لہذا ایک روپے کا فائدہ بھی نہیں اٹھایا . دنیا پر تو دور کی بات ایک فیصد پاکستانیوں کو بھی یہ بات معلوم نہیں ہوگی.
قدرت نے فیاضی میں کمی نہیں کی اور ہم نے نا اہلی میں کسر اٹھا نہیں رکھی. مگر اہلیت کا سفر شروع کرنے پر ابھی فطرت نے کوئی پابندی عائد نہیں کی یہ کہیں سے کسی وقت بھی شروع ہوسکتا ہے.. تو کیا کہتے ہیں اٹھائیں آج ہی پہلا قدم-

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے لیے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلیے ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے لیے نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جس پر بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ  چار روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی ہے۔ مودی حکومت اور ہندوتوا نظریے کو عبرتناک شکست ہوئی۔ بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ پہلگام جیسے واقعات کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار ہو چکی ہے۔ پہلگام واقعے کے حوالے سے پاکستان نے آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں پائیدار امن کے لیے ہمیشہ اپنا موثر کردار ادا کیا ہے۔ ہماری دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ہے۔ بین الاقوامی اصولوں سے روگردانی کرنے والا بھارت مظلومیت کا ڈھونگ نہیں رچا سکتا۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا ہے۔ عسکری میدان میں شکست کے بعد بھارت اب کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کے لوگ اس تہذیب کا حصہ ہیں جہاں روایات کو اہمیت دی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ ہم مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔  پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • صیہونی ایجنڈا اور نیا عالمی نظام
  • فیفا رینکنگ: اسپین پھر سے دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا، پاکستان کی بھی ترقی
  • مئی 2025: وہ زخم جو اب بھی بھارت کو پریشان کرتے ہیں
  •  اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا: نائب وزیراعظم
  • لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے لیے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلیے ہے، عطا تارڑ
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی
  • کراچی میں آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟
  •  اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
  • چالیس ممالک کی افواج اور ایک اسرائیل