جدہ میں نائب امیرجماعت اسلامی آزاد کشمیرزاہد رفیق کےاعزازمیں عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
نائب امیرجماعت اسلامی آزاد کشمیر زاہد رفیق ایڈوکیٹ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جدہ تشریف لائے توان کے اعزاز میں سماجی رابطہ کمیٹی جدہ نے “مکالمہ ریسٹورینٹ” اولڈ مکہ روڈ کیلو 14 میں ایک پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کی صدارت صدرسماجی رابطہ کمیٹی راجہ محمد ریاض نے کی۔ جبکہ امیرِجماعت اسلامی گجرات کے چوہدری انصرمحمود دھول اعزازی مہمان کے طور پر شریک ہوئے۔ تقریب میں رابطہ کمیٹی کے ذمہ داران، پاکستانی و کشمیرکمیونٹی کی سرکردہ شخصیات،لیبیف عباسی، خورشید احمد متیال، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد راجہ شریف الزماں، عبدالستار یونس، جان گلزاراور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ صدرسماجی رابطہ کمیٹی راجہ محمد ریاض نے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی زاہد رفیق کوعمرہ کی سعادت پر مبارکباد پیش کی اور کشمیرمیں ان کی جماعتی خدمات کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔ ناظم جماعت اسلامی جدہ ڈاکٹرمعین الدین نے اپنے خطاب میں مسلم امہ کے اتحاد، مسئلہ فلسطین اورکشمیر کے حل پرروشنی ڈالی اورجماعت اسلامی کے مؤقف کو اجاگر کیا۔ چیئرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری محمد اکرم گجر نے کمیونٹی کے اتحاد اورکشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔ جموں کشمیر اوورسیزکمیونٹی کے چیئرمین سردار محمد اشفاق نے اپنے خطاب میں سعودی وژن 2030 اور جموں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ معروف سائنسدان ڈاکٹرساجد سعید نے نے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں اورگلوبل وارمنگ کے خطرات سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔ انھوں نے سعودی عرب اور پاکستان کے ماحولیاتی منصوبوں پرعملی اقادمات کی ذکر کیا۔ امیرجماعت اسلامی گجرات چوہدری انصردھول نے اوورسیز پاکستانیوں کے اتحاد اور عالمی سطح پرجماعت اسلامی کے مؤقف پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے موجودہ حالات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ الخدمت گروپ سعودی عرب کے سربراہ محسن غوری نے الخدمت فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور سالانہ جائزہ رپورٹ پیش کی۔ مہمانِ خصوصی زاہد رفیق ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کشمیر میں عدالتی، تعلیمی اور بیوروکریسی کے نظام سے متعلق امور پر گفتگو کی۔ انہوں نے فلسطین اور کشمیر میں جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی ترقی اور کشمیر کی آزادی کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر قائم مقام چیئرمین جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی انجینئرعارف مغل نے کشمیر و فلسطین کی آزادی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے اپنے خطاب میں رابطہ کمیٹی اور کشمیر
پڑھیں:
وزیر اعظم کی حجاج کرام کا معاملہ سعودی حکومت کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے انتظامی غفلت کی وجہ سے رہ جانے والے حجاج کرام کا معاملہ سعودی حکومت کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرا دی۔
چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور سینیٹر عطاء الرحمان کی سربراہی میں ایک وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور رہ جانے والے 67 ہزار حجاج کرام کے حوالے سے گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ جب اتنا بڑا وقوعہ ہونے جا رہا تھا تو کوئی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اور تمام ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
چوہدری ارشد وڑائچ شرافت کی سیاست کا پیکر تھے، خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا:وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ حجاج کرام کے معاملے پر ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار سے کہیں گے کہ وہ سعودی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھائیں۔
مزید :